ETV Bharat / state

Urdu Medium Degree College Approved for Banswara: تلنگانہ کے حلقہ بانسواڑہ میں اردو میڈیم ڈگری کالج کے قیام کےلیے منظوری - ڈگری آن لائن سرویسس تلنگانہ

اسپیکر تلنگانہ قانون ساز اسمبلی نے کہا کہ انہوں نے اپنا وعدہ پورا کیا ہے۔اس کالج کے قیام سے ان کو کافی خوشی ہوگی۔ اردو میڈیم ڈگری کالج کی منظوری کے سلسلہ میں انہوں نے اقدامات پر وزیراعلی چندر شیکھر راؤ، عہدیداروں اور دیگر حکام کا شکریہ ادا کیا۔ Urdu Medium Degree College Approved for Banswara

تلنگانہ کے حلقہ بانسواڑہ میں اردو میڈیم ڈگری کالج کے قیام کےلیے منظوری

author img

By

Published : Jul 25, 2022, 11:44 AM IST

اسپیکر تلنگانہ قانون ساز اسمبلی پوچارم سرینواس ریڈی نے کہا ہے کہ ضلع کاماریڈی کے بانسواڑہ اسمبلی حلقہ میں اردو میڈیم ڈگری کالج منظوری کےلیے ریاستی حکومت نے جی او نمبر 26جاری کیا ہے۔ Urdu Medium Degree College Approved for Banswara

بانسواڑہ ٹاون میں اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے اسپیکر نے کہا کہ داخلے اس تعلیمی سال (2022-23) سے ہی شروع ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ چار کورسس بی اے، بی ایس سی، (ایم پی سی/بی زیڈ سی) اور بی کام کے ساتھ چار کورسس شرو ع کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کالج میں بنیادی سہولیات اور اضافی کلاس رومس کے لیے 3 کروڑ 19 لاکھ کے فنڈز کی منظوری دی گئی ہے، 15لکچررس کے عہدوں کو بھی منظور ی دی گئی ہے۔

سپیکر نے کہا کہ طلباء،ڈگری آن لائن سرویسس تلنگانہ(دوست) کے ذریعہ آن لائن درخواستیں داخل کرسکتے ہیں۔بانسواڑہ ٹاون میں ایک اردو میڈیم ڈگری کالج اس علاقہ کے طلباء کا خواب ہے۔انہوں نے کہا کہ بانسواڑہ اور کوٹگری میں پہلے ہی اردو میڈیم انٹر کالجس موجود ہیں۔ان علاقوں میں اقلیتی رہائشی اسکولس بھی کام کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کو انٹر میڈیٹ کالجس کے طور پر اپ گریڈ کیا گیا ہے۔جن طلباء نے انٹرمیڈیٹ کی تعلیم مکمل کر لی ہے وہ اپنی تعلیم کو روکنے پر مجبور تھے کیونکہ ڈگری کورسس کی تعلیم کیلئے وہ دور دراز مقامات پر جانے سے قاصر تھے۔نئے اردو ڈگری کالج کے آنے کے بعد طلباء اب اپنی ڈگری کی تعلیم حاصل کر سکتے ہیں۔یہ کالج بانسواڑہ کے علاوہ یہ جکُل،ایلاریڈی اور کاماریڈی حلقوں کے طلبہ کے لیے بھی کارآمد ہوگا۔

انہوں نے طلباء سے گزارش کی کہ اس موقع سے فائدہ اٹھائیں۔ اسپیکر نے کہا کہ انہوں نے اپنا وعدہ پورا کیا ہے۔اس کالج کے قیام سے ان کو کافی خوشی ہوگی۔ اردو میڈیم ڈگری کالج کی منظوری کے سلسلہ میں انہوں نے اقدامات پر وزیراعلی چندر شیکھر راؤ، عہدیداروں اور دیگر حکام کا شکریہ ادا کیا۔ اسپیکر نے کہا کہ کاماریڈی ضلع کو اقلیتی محکمہ کی جانب سے مختلف کاموں کے لیے 5.28 کروڑ روپئے کے فنڈز منظور کیے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ چونکہ فنڈز دستیاب ہیں اس لئے پہلے سے شروع کئے گئے کاموں کو تیزی سے مکمل کیا جا سکتا ہے۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.