ETV Bharat / state

تلنگانہ: ماسک کی اہمیت کو اجاگر کرنے رچہ کنڈہ پولیس کی انوکھی بیداری مہم

author img

By

Published : Apr 10, 2021, 2:18 PM IST

تلنگانہ کے رچہ کنڈہ پولیس کمشنریٹ کی جانب سے کووڈ۔ 19 کی روک تھام کے لئے ماسک کے استعمال کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لئے انوکھے انداز میں بیداری مہم چلائی، جس کی مختلف گوشوں سے ستائش کی جارہی ہے۔

mask
ماسک

رچہ کنڈہ پولیس کلچرل ٹیم کے ارکان نے ٹریفک جنکشنس کے قریب پروگرام منعقد کرتے ہوئے یہ بیداری پیدا کی۔ اس کلچرل پروگرام میں شامل افراد نے انوکھے انداز کے لباس پہن کر عوام میں بیداری پیدا کی اور ماسک کو لازمی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ماسک کا استعمال بھی اس وبا کو پھیلنے سے روکنے میں معاون ہوسکتا ہے۔

کمشنر پولیس رچہ کنڈہ نے ماسک نہ لگانے والوں کو انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ ماسک نہ لگانے پر ایک ہزار روپئے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

کمشنر پولیس نے تمام تجارتی اداروں اور دکانات کے مالکین سے خواہش کی کہ وہ گاہکوں میں اس خصوص میں بیداری پیداکریں۔

مزید پڑھیں:

تلنگانہ میں کووڈ 19 کے 2,909 نئے معاملات درج

رچہ کنڈہ پولیس کی اس خصوصی مہم کی ویڈیو رچہ کنڈہ پولیس کمشنریٹ کے ٹوئیٹر ہینڈل پر بھی پوسٹ کی گئی، جس کو اب تک کئی افراد نے دیکھا اور اس کی ستائش کی۔ اس 45 سکنڈ کی ویڈیو کو کئی افراد نے وقت کی اہم ضرورت قراردیا۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.