حیدرآباد: مرکزی وزیر جی کشن ریڈی نے جمعہ کےروز رنگاریڈی کے تکو گوڈا میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے دورے سے پہلے کیے گئے انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انھوں نے میڈیا سے بات کی۔ مرکزی وزیر کشن ریڈی نے تلنگانہ حکومت پر سخت تنقید کی۔ انہوں نے الزام لگایا کہ وزیراعلی کے چندر شیکھر راؤ اور آئی ٹی وزیر کے ٹی راماراؤ ریاست اور مرکز میں بی جے پی پر جھوٹے الزامات لگا رہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ مرکز کسانوں کی فلاح و بہبود کے لیے اہم فیصلے لے رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پرجا سنگراما یاترا کے ذریعے بی جے پی زراعت کی موجودہ حالت اور کسانوں کی پریشانیوں کو لوگوں کے سامنے لا رہی ہے۔ واضح رہے کہ تلنگانہ حکومت کے وزیر کے ٹی آر اور ریاستی بی جے پی صدر بنڈی سنجے کے درمیان بیان بازی کا سلسلہ جاری ہے۔ بنڈی سنجے کے الزامات کے ردعمل کے طور پر مذکورہ وزیر نے بنڈی کو الزام ثابت کرنے یا معافی مانگنے کا مطالبہ کیا۔