ETV Bharat / state

امت شاہ کا آج تلنگانہ کا دورہ، بی جے پی کا منشور ہوگا جاری - مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ

ریاست تلنگانہ میں 30 نومبر کو اسمبلی انتخابات منعقد ہونے والے ہیں جس کے پیش نظر تمام سیاسی پارٹیوں کی سرگرمیاں تیزی سے جاری ہے۔ Assembly Elections in Telangana

Assembly Elections in Telangana
Assembly Elections in Telangana
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 18, 2023, 9:38 AM IST

حیدرآباد: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ آج ریاست تلنگانہ کا دورہ کریں گے۔ وہ بی جے پی کی جانب سے انتخابی مہم میں حصہ لینے کے لیے دوپہر 12 بجے خصوصی پرواز سے بیگم پیٹ ہوائی اڈے پہنچیں گے۔ وہاں سے وہ دوپہر 12.05 بجے ہیلی کاپٹر سے سیدھے گدوال جائیں گے۔ امت شاہ گدوال میں بی جے پی کے زیر اہتمام ساکالا جنولا وجئے سنکلپا سبھا میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔

اس کے بعد مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نلگنڈہ جائیں گے۔ نلگنڈہ میں منعقدہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔ اس کے بعد ورنگل میں بی جے پی امیدواروں کے لئے انتخابی مہم چلائی جائے گی۔ امت شاہ ورنگل میٹنگ کے بعد حیدرآباد پہنچ کر بی جے پی کا منشور جاری کریں گے۔ وہ سکندرآباد کلاسک گارڈن میں ایم آر پی ایس قائدین سے ملاقات کریں گے۔ میٹنگ کے بعد وہ رات 8 بجے بیگم پیٹ ہوائی اڈے سے ایک خصوصی پرواز سے احمد آباد واپس چلے جائیں گے۔

مزید پڑھیں: بی جے پی تلنگانہ میں اقتدار میں آئی تو وزیر اعلیٰ پسماندہ طبقے سے بنایاجائے گا: شاہ

واضح رہے کہ تلنگانہ میں اسمبلی انتخابات کے پیش نظر بی آر ایس، بی جے پی اور کانگریس کی انتخابی مہم تیزی سے جاری ہے۔ تینوں ہی پارٹیاں انتخابات میں کامیابی کا دعوی کررہی ہے۔ بی جے پی اور کانگریس دونوں ہی حکمراں پارٹی بی آر ایس پر بدعنوانی اور غلط حکمرانی کا الزام عائد کررہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.