ETV Bharat / state

Flyover Collapsed حیدرآباد میں زیر تعمیر فلائی اوور منہدم، نو مزدور زخمی - زیر تعمیر فلائی اوور منہدم

حیدرآباد کے ایل بی نگر میں ایک زیر تعمیر فلائی اوور منہدم ہوگیا جس کے سبب بہار سے تعلق رکھنے والے نو مزدور زخمی ہوگئے۔ تمام زخمی مزدوروں کو سپتال میں داخل کرایا گیا ہے جہاں ایک مزدور کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ Under-construction Flyover Collapsed

حیدرآباد میں زیر تعمیر فلائی اوور منہدم
حیدرآباد میں زیر تعمیر فلائی اوور منہدم
author img

By

Published : Jun 21, 2023, 10:05 AM IST

حیدرآباد: ریاست تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد کے ایل بی نگر میں ساگر رنگ روڈ کے چوراہے پر ایک زیر تعمیر فلائی اوور منہدم ہوگیا۔ جس کے سبب نو مزدور زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمی مزدوروں کو علاج کے لئے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جہاں ڈاکٹروں نے ایک مزدور کی حالت نازک بتائی ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ ایل بی نگر جے ساگر رنگ روڈ کے چوراہے پر ایک فلائی اوور کے تعمیراتی کام کے دوران حادثہ پیش آیا۔ فلائی اوور کے ستونوں کے درمیان لوہے کا ریمپ بنایا جا رہا تھا کہ اچانک فلائی اوور گر گیا۔ اس واقعے میں نو مزدور زخمی ہوئے جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔

  • #WATCH | Telangana: A Flyover slab collapsed in the LB Nagar area of Hyderabad.

    8 people were injured. The injured were taken to KIMS Hospital in Secunderabad. Two persons sustained head injuries. A case is registered under section 337: Anji Reddy, SHO LB Nagar pic.twitter.com/uRxhkpJpDj

    — ANI (@ANI) June 21, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

تمام زخمی مزدوروں کا تعلق بہار سے ہے۔ زخمیوں کو ہسپتال لے جایا گیا۔ ایل بی نگر کے ایم ایل اے سدھیر ریڈی اور جی ایچ ایم سی پروجیکٹ کے عہدیداروں نے موقع پر پہنچ کر معائنہ کیا۔ پوکلین کی مدد سے ملبہ ہٹایا جا رہا ہے۔ وہیں پولیس نے اس سلسلے میں مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔

مزید پڑھیں: زیرِ تعمیر فلائی اوور کا اوپری حصہ منہدم

اس سے قبل ریاست مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی کے باندرہ کرلا کمپلیکس علاقے میں زیر تعمیر فلائی اوور کا ایک حصہ منہدم ہو گیا، جس کے سبب حادثے میں 13 مزدور زخمی ہوئے، جنہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ موقع پر پہنچ کر فائر بریگیڈ حکام نے ریسکیو آپریشن سے ملبے کو ہٹایا۔ ڈی سی پی منجوناتھ سنگھے نے بتایا کہ مذکورہ حادثے میں کسی کے بھی لاپتہ ہونے کوئی اطلاع نہیں ہے اور نہ ہی کوئی مزدور فوت ہوا ہے۔ یہ حادثہ کس وجہ سے ہوا اس کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔یہ حادثہ جمعہ کی صبح تقریباً 4:30 بجے پیش آیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.