ETV Bharat / state

موبائل کو انفیکشن سے پاک کرنے کے لئے الٹرا وائلٹ کیبنٹ

author img

By

Published : May 10, 2020, 10:16 PM IST

دفاعی تنظیم ڈی آر ڈی او کی حیدرآباد میں واقع ایک لیبوریٹری نے موبائل فون، آئی پیڈ ، لیپ ٹاپ، نوٹ کرنسی، چیک، چالان، پاس بک، پیپرز، لفافوں اور اسی طرح کی دوسری چیزوں کو جراثیم سے پاک کرنے کے لئے خاص الٹراوائلٹ کیبنٹ تیار کیا ہے۔

موبائل کو انفیکشن سے پاک کرنے کے لئے الٹرا وائلٹ کیبنٹ
موبائل کو انفیکشن سے پاک کرنے کے لئے الٹرا وائلٹ کیبنٹ

نئی دہلی: دفاعی تنظیم ڈی آر ڈی او کی حیدرآباد میں واقع ایک لیبوریٹری نے موبائل فون، آئی پیڈ ، لیپ ٹاپ، نوٹ کرنسی، چیک، چالان، پاس بک، پیپرز، لفافوں اور اسی طرح کی دوسری چیزوں کو جراثیم سے پاک کرنے کے لئے خاص الٹراوائلٹ کیبنٹ تیار کیا ہے۔

ڈی آر ڈی او کے مطابق یہ کیبنٹ اس کی لیبوریٹری ریسرچ سینٹر بلڈنگ نے تیار کی ہے اور یہ مکمل طورپر خود کار ہے۔

اس کیبنٹ کی خاصیت یہ ہے کہ اس میں کہیں بھی ہاتھ لگانے یا کسی چیز کو چھونے کی ضرورت نہیں ہوتی. یہ اس کے اندر رکھی اشیاء کو چاروں طرف، اوپر نیچے اور دائیں بائیں ہر طرف سے جراثیم سے پاک کرنے کے قابل ہے۔

اشیا کو جراثیم سے پاک کرنے کے بعد یہ نظام خود کار طریقے سے بند ہو جاتا ہے اور کسی آپریٹر کی ضرورت نہیں پڑتی۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.