ETV Bharat / state

Stray Dog Attack in Golconda Hyderabad: حیدرآباد کے گولکنڈہ میں آوارہ کتوں کا حملہ، ایک بچہ ہلاک

حیدرآباد کے گولکنڈہ میں آوارہ کتوں کے حملے میں ایک معصوم بچہ ہلاک ہوگیا۔ بڑا بازار گولکنڈہ میں اپنے مکان کے سامنے کھیل رہے بچے پر آوارہ کتوں نے حملہ کر دیا۔ Two-Year-Old Boy Dies After Stray Dog Attack In Hyderabad

حیدرآباد کے گولکنڈہ میں آوارہ کتوں کا حملہ، ایک معصوم بچے کی ہلاکت

author img

By

Published : Apr 27, 2022, 5:07 PM IST

Updated : Apr 27, 2022, 5:58 PM IST

حیدرآباد کے علاقہ گولکنڈہ میں محمد انس نام کا لڑکا کتوں کے حملے میں فوت ہوگیا۔ بڑا بازار گولکنڈہ کا رہنے والا یہ لڑکا اپنے مکان کے سامنے کھیل رہا تھا کہ اچانک آٹھ دس کتوں نے اس پر حملہ کردیا۔ کتوں نے لڑکے کی گردن اور پیروں پر کاٹا۔ گردن پر گہرے زخم کی وجہ سے بڑی مقدار میں خون بہہ گیا جس کی وجہ سے معصوم بچے کی موت ہوگئی۔ Two-yr-old Boy Dies after attack by stray dogs

حیدرآباد کے گولکنڈہ میں آوارہ کتوں کا حملہ، ایک معصوم بچہ ہلاک

گھر کے افراد نے زخمی حالت میں لڑکے کو نیلوفر اسپتال منتقل کیا، جہاں علاج کے دوران لڑکا فوت ہوگیا۔ بعد ازاں لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے عثمانیہ ہاسپٹل کے مردہ خانہ منتقل کیا گیا۔ معصوم لڑکے کی موت کے بعد خاندان و علاقے میں غم کی لہر دوڑ گئی۔ Stray Dog Attack in Golconda Hyderabad

یہ بھی پڑھیں:

Inhuman Attitude of the Ambulance Driver: والد نے بیٹے کی لاش کو لے کر90 کلو میٹر تک چلائی بائیک

مرزا جمیل نام کے ایک مقامی شخص نے بتایا کہ کچھ روز قبل کتوں نے دو بچوں پر حملہ کیا تھا تاہم بچے محفوظ رہے۔ انہوں نے کہا کہ علاقہ میں آوارہ کتوں کی تعداد میں زبردست اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ سڑکوں پر سینکڑوں آوارہ کتے نظر آرہے ہیں جس کے لیے جی ایچ ایم سی راست طور پر ذمہ دار ہے۔ مقامی لوگوں نے جی ایچ ایم سی عہدیداروں سے فوری طور پر کاروائی کرتے ہوئے تمام آوارہ کتوں کو پکڑنے کا مطالبہ کیا۔ مقامی لوگوں کے مطابق آوارہ کتے آدم خور ہوچکے ہیں۔ اسی لیے انہیں فوری طور پر پکڑنا ضروری ہے تاکہ انسانی جانوں کا تحفظ کیا جاسکے۔

Last Updated : Apr 27, 2022, 5:58 PM IST

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.