حیدرآباد: ریاست تلنگانہ کے ضلع سدی پیٹ میں پیش آئے سڑک حادثہ میں دو خواتین ہلاک ہوگئیں۔ یہ حادثہ ضلع کے رایاپولم کے قریب اُس وقت پیش آیا جب لاری کے ڈرائیور نے اس کا توازن کھودیا جس کے بعد اس لاری نے بجلی کے پول کو ٹکر دینے کے بعد دو خاتون مزدوروں کو ٹکر دیدی۔ اس حادثہ میں دو خاتون مزدور ہلاک اور ایک شدید زخمی ہوگئی۔ Road Accident in Telangana
مقامی افراد نے بتایا کہ رایاپولم منڈل مستقر میں مزدوری کے کام کے لئے دس مزدور جارہے تھے کہ اسی دوران دولت آباد سے گجویل جانے والی لاری کے ڈرائیور نے توازن کھودیا اور یہ لاری، ان خواتین کو ٹکر دینے سے پہلے بجلی کے پول سے ٹکراگئی۔
یہ بھی پڑھیں: Andhra Pradesh Road Accident آندھرا پردیش سڑک حادثہ میں شوہر بیوی ہلاک
مہلوکین کی شناخت 39 سالہ شیاملا اور 35 سالہ سی کویتا کے طورپر کی گئی ہے جبکہ راج منی شدید زخمی ہوگئی۔اس حادثہ کے ساتھ ہی مقامی افراد نے راج منی کو علاج کے لئے گجویل کے اسپتال منتقل کیا۔مہلوک خواتین کے ارکان خاندان نے اس حادثہ کے بعد احتجاج کیا۔اس حادثہ کی اطلاع کے ساتھ ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے صورتحال کا جائزہ لیا اور ان کے احتجاج کوختم کروانے کی کوشش کی۔
یو این آئی