حیدرآباد میں کورونا کے کیسز کا سلسلہ جاری ہے۔ تازہ طور پر دو پولیس اہلکار اس وبا میں مبتلا ہوگئے ہیں۔
حیدرآباد کے ایس آر نگر پولیس اسٹیشن میں خدمات انجام دے رہے دو پولیس اہلکار کورونا میں مبتلا ہوگئے ہیں۔ جس میں ایک ہیڈ کانسٹبل اور دوسرا کانسٹبل ہے۔
ان دونوں کا امیرپیٹ میں واقع،پرکرتی ہسپتال میں علاج کیا جارہا ہے۔
تلنگانہ میں کورونا وائرس اب عام اور خاص سب تک پہنچ چکا ہے، جس میں ڈاکٹرز،طبی عملہ، سیاسی رہنما اور پولیس اہلکار سب اس کی زد میں آرہے ہیں۔
جبکہ حکومت تلنگانہ نے شہر جی ایچ ایم سی دود میں 50 ہزار ٹیسٹ کرنے کا عمل شروع کیا ہے۔