حیدرآباد: ریاست تلنگانہ کے ضلع جگتیال میں پیش آئے سڑک حادثہ میں دو افراد ہلاک ہوگئے۔ یہ حادثہ ضلع کے مٹ پلی منڈل کے وٹلم پیٹ کے حدود میں دیر رات اُس وقت پیش آیا جب دو موٹر سائیکلوں کا تصادم ہو گیا۔ مقامی افراد نے بتایا کہ مٹ پلی سے وٹلم پیٹ جانے والی سڑک پر تیز رفتار دو بائیکس کا تصادم ہو گیا جس کے نتیجہ میں دو افراد ہلاک ہوگئے اور مزید دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔ Bike Accident in Telangana
مہلوکین کی شناخت پی چنٹو اور سی چندو کے طور پر کی گئی ہے۔ زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ ان کو علاج کے لئے سرکاری اسپتال مٹ پلی منتقل کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Road Accident in Suryapet تلنگانہ کے ضلع سوریہ پیٹ میں خطرناک سڑک حادثہ، 5 افراد ہلاک، دیگر کئی زخمی
یو این آئی