ETV Bharat / state

Two People Drink Acid: پانی سمجھ کر دو نوجوانوں نے تیزاب پی لیا - پانی مانگنے پر تیزاب کی بوتل دے دی

نظام آباد شہر میں ایک حیران کر دینے والا واقعہ پیش آیا جہاں دو نوجوانوں نے پانی سمجھ کر تیزاب پی لیا جس کے بعد ان کی طبیعت بگڑ اور انہیں ہسپتال میں داخل کروانا پڑا۔ Two People Drink Acid By Mistake

پانی سمجھ کر دکان میں ایسڈ پینے والے دو افراد کی صحت بگڑگئی

author img

By

Published : Jun 27, 2022, 12:05 PM IST

نظام آباد: کپڑوں کی دکان پر خریداری کے لیے آنے والے دو افراد کو متعلقہ دکان میں کام کرنے والوں نے پانی مانگنے پر تیزاب کی بوتل دے دی اور دونوں پانی سمجھ کر تیزاب پی گئے۔ یہ واقعہ نظام آباد شہر میں پیش آیا۔ پانی سمجھ کر تیزاب پینے کے بعد نوجوانوں کی طبیعت بگڑ گئی جس کے بعد دونوں کو ہسپتال میں داخل کردیا گیا۔ Two People Drink Acid By Mistake

تفصیلات کے مطابق کاماریڈی ضلع کے نظام ساگر منڈل، محمد نگر گاؤں سے تعلق رکھنے والے وجئے کمار اپنے ارکان خاندان کے ساتھ شادی کے کپڑے خریدنے کے لیے نظام آباد ون ٹاؤن پولیس اسٹیشن کے تحت آنے والے ایک کپڑے کی دکان پر آئے تھے۔ تھوڑی دیر بعد وجے کمار کو پیاس لگی اور اس نے دکان کے ملازمین سے پانی مانگا۔ ایک آدمی پانی کی بوتل لے کر آیا۔ وجے کمار نے اسے پی لیا۔ اس کے بعد وہاں موجود دکان کے ملازم نے بھی اسے پی لیا۔ تھوڑی دیر بعد دونوں کی طبیعت خراب ہوگئی انھیں فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا جن میں وجے کمار کی حالت تشویشناک ہونے پر حیدرآباد منتقل کیا گیا۔ پولیس واقعہ کی جانچ کر رہی ہے۔ متاثرین کی شکایت موصول ہونے کے بعد معاملہ درج کیا جائے گا۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.