ETV Bharat / state

Telangana Road Accident تلنگانہ میں دو مختلف سڑک حادثات میں دو افراد ہلاک - ہنمکنڈہ میں سڑک حادثہ

تلنگانہ کے ضلع کھمم اور ہنمکنڈہ میں آج سڑک حادثہ پیش آیا۔ ان دونوں حادثوں میں دو افراد ہلاک جب کہ 9 دیگر زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ Telangana Road Accident

تلنگانہ میں دو مختلف سڑک حادثات میں دو افراد ہلاک

author img

By

Published : Nov 12, 2022, 11:43 AM IST

حیدرآباد: ریاست تلنگانہ میں پیش آئے دو مختلف سڑک حادثات میں دو افراد ہلاک اور 9 دیگر شدید زخمی ہوگئے۔ پہلا حادثہ کھمم میں آج صبح پیش آیا جس میں ایک شخص ہلاک اور دیگر 6 شدید زخمی ہوگئے۔ یہ حادثہ ضلع کے کلم پاڈو کے قریب اُس وقت پیش آیا جب کریم نگر ضلع سے بھدراچلم کی سمت جانے والی کار کے ڈرائیور نے اس کا توازن کھودیا اور یہ کار مخالف سمت سے آنے والی لاری سے ٹکرا گئی۔ Road Accident in Khammam

اس حادثہ میں 20 سالہ نندیتا ہلاک ہوگئی جب کہ کار میں سوار ڈرائیورکے بشمول دیگر چھ مسافرین شدید زخمی ہوگئے۔ موقعے پر پہنچی پولیس نے زخمیوں کو علاج کے لئے کھمم کے پرائیویٹ اسپتال بھیج دیا اور لڑکی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے کھمم کے سرکاری اسپتال منتقل کر دیا۔ ہلاک شدہ لڑکی حیدرآباد سے تعلق رکھتی تھی۔ وہ کلیانی، مونیکا، سدکشا،اے پی کے کرنول ضلع کے شنکرریڈی، لکشمی، کے وینکٹیشور(ڈرائیور) اور ضلع کڑپہ کی یشسو کے ساتھ کار میں سوار تھی۔ Road Accident in Hanamkonda

یہ بھی پڑھیں: Siddipet Road Accident تلنگانہ کے سدی پیٹ میں سڑک حادثہ، دو خواتین ہلاک

دوسرا حادثہ ضلع ہنمکنڈہ میں پیش آیا جس میں دو افراد ہلاک ہوگئے۔ یہ حادثہ ضلع کے کملاپور کے قریب اُس وقت پیش آیا جب کار اور لاری میں تصادم ہوگیا جس کے نتیجہ میں کار میں سوار دو مسافر موقع پر ہی ہلاک ہو گئے جبکہ تین دیگر شدید زخمی ہو گئے۔ مہلوکین کی شناخت 24سالہ اجئے اور 32سالہ ناگارجن ریڈی کے طورپر کی گئی ہے۔ اس حادثہ میں دیگر تین افراد بھی زخمی ہوگئے۔اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر راحت کام شروع کیا۔ زخمیوں کو اسپتال لے جایا گیا۔ مرنے والوں کا تعلق کملا پور منڈل کے گوپال پور گاؤں سے ہے۔ اس حادثہ میں دونوں گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔پولیس نے اس خصوص میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.