ETV Bharat / state

تلنگانہ میں کووڈ 19 متاثرین میں اضافہ - تلنگانہ کے محکمہ صحت

تلنگانہ کے محکمہ صحت کے عہدیداروں نے کرونا وائرس کے مزید دو معاملات کی تصدیق کی ہے۔

corona
corona
author img

By

Published : Mar 4, 2020, 1:56 PM IST

تلنگانہ کے محکمہ صحت کے عہدیداروں نے کرونا وائرس کے مزید جن دو معاملات کی تصدیق کی ہے ان دونوں مریضوں کو گاندھی ہسپتال میں داخل کروایا گیا ہے جہاں ان کا علاج کیا جارہا ہے۔

عہدیداروں نے ان کے مختلف نمونوں کو این آئی وی پونے بھیجنے کے بعد اس کی تصدیق کی ہے۔ ان مریضوں میں سے ایک نے اٹلی کا سفر کیا تھا جبکہ دوسرا مریض، پہلے مریض کا قریبی رشتہ دار ہے۔

واضح رہے کہ پہلے ہی کرونا وائرس کی مثبت علامات کے ساتھ ایک مریض گاندھی اسپتال میں زیرعلاج ہے۔

بھارت میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد 28 تک پہنچ گئی ہے، وہیں وزیر اعظم مودی اور امت شاہ نے اعلان کیا ہے وہ ہولی کا تہوار نہیں منائیں گے۔

یہ بھی پڑھیے
اٹلی کے 15 سیاح کورونا وائرس سے متاثر، ایمس کی تصدیق
کورونا وائرس کے پیش نظر ایران میں 54 ہزار قیدی رہا
تلنگانہ میں انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز

کورونا وائرس کے سبھی 28 کیسز میں، 1دہلی، 6 آگرہ، 16 اٹلی شہری جو بھارت میں آئے ہیں، 1 تلنگانہ، اور 3 کیرلا میں پائے گئے ہیں۔

اس کے ساتھ ہی بھارتی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ جو بھی مسافر بیرونی ملک سے بھارت آئے گا، اس کی ہوائی اڈے پر پہلے جانچ کی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.