ETV Bharat / state

آندھراپردیش: نامعلوم بیماری سے مزید دو افراد ہلاک - اردو نیوز ایلورو

آندھراپردیش کے ایلورو میں پراسرار بیماری کی وجہ مزید دو افراد ہلا ک ہوگئے۔ جس کے بعد اموات کی تعداد تین ہوگئی۔

آندھراپردیش: نامعلوم بیماری سے مزید دو افراد ہلاک

author img

By

Published : Dec 10, 2020, 12:49 PM IST

وجئے واڑہ کے سرکاری اسپتال میں علاج کے دوران دو افراد کی موت ہوگئی۔

بدھ کی رات سببا راوما (56) اور چندرا راؤ (50) کی موت ہوگئی۔ سببا راوما کو کچھ دن قبل ہی مرگی کی علامت کے ساتھ ایلورو اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ بعد ازیں صحت کی خرابی کی وجہ سے انھیں وجئے واڑہ داخل کیا گیا تھا۔

سببا راوما کورونا مثبت پائی گئیں تھیں جب کہ چندرا راو کو پھیپڑوں کا عارضہ لاحق تھا۔اس ماہ کی چھ تاریخ کو سریدھر (45) کی نامعلوم بیماری میں مبتلا ہونے کے بعد موت ہوگئی تھی۔

پراسرار بیماری سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 585 سے تجاوز کرگئی۔

صحت کے حکام نے جنوبی ریاست آندھراپردیش کے ایلورو میں پراسرار بیماری کے باعث اسپتال میں داخل ہونے والے سیکڑوں مریضوں کے خون کے نمونے لینے کے بعد اس میں نکل اور لیڈ کے نشانات پائے ہیں۔ آندھرا پردیش حکومت نے منگل کی شب ایک بیان میں کہا ہے کہ آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کے ماہرین کی تحقیق میں ضرورت سے زیادہ نکل، لیڈ پائے جانے کی وجہ کا پتہ نہیں چل پایا۔

یہ بھی پڑھیں:کڑپہ: سڑک حادثے میں دو افراد ہلاک

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.