ETV Bharat / state

Arresting in Gang Rape Case: اجتماعی جنسی زیادتی معاملہ، منڈل پاڑہ علاقے سے مزید دو افراد گرفتار - جگتدل اور اس کے اطراف کے علاقوں میں بڑے پیمانے پر چھاپہ ماری

پولیس نے اجتماعی جنسی زیادتی کے معاملے میں اب تک چار افراد کو گرفتار کیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس معاملے میں مزید گرفتاریاں عمل میں آ سکتی ہیں۔ Arresting in Gang Rape Case

اجتماعی جنسی زیادتی معاملہ
اجتماعی جنسی زیادتی معاملہ
author img

By

Published : Jun 8, 2022, 12:09 PM IST

شمالی 24 پرگنہ: مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ کے جگتدل تھانہ کے تحت منڈل پاڑہ علاقے میں اجتماعی جنسی زیادتی کے معاملے میں مزید دو افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ گزشتہ روز اجتماعی جنسی زیادتی کا معاملہ پیش آیا تھا۔ ذرائع کے مطابق پولیس نے اجتماعی جنسی زیادتی کے معاملے میں سب سے پہلے آفتاب عالم نامی ایک نوجوان کی گرفتاری عمل میں لائی تھی۔ اس سے پوچھ گچھ کے دوران اس معاملے مزید دو لوگوں کے نام سامنے آئے۔ پولیس نے خفیہ اطلاع کی بنیاد جگتدل اور اس کے اطراف کے علاقوں میں بڑے پیمانے پر چھاپہ ماری مہم چلائی۔ اس دوران عرفات عالم اور عالم منڈل نامی دو افراد کی گرفتاری عمل میں آئی۔ پولیس نے اجتماعی جنسی زیادتی کے معاملے اب تک چار افراد کو گرفتار کیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس معاملے میں مزید گرفتاریاں عمل میں آ سکتی ہیں۔ Arresting in Gang Rape Case

اجتماعی جنسی زیادتی معاملہ
اجتماعی جنسی زیادتی معاملہ

واضح رہے کہ باسو دیب پور تھانہ علاقے میں رہنے والی نابالغہ ٹیوشن پڑھ کر گھر واپس آ رہی تھی اسی وقت خورشید عالم اور عالم منڈل نام کے دو ملزم پکڑ کر لڑکی کو نامعلوم مقام پر لے جاتے ہیں۔ دیر شام تک جب نابالغہ گھر واپس نہیں لوٹی تو گھر والوں کو تشویش ہوئی انہوں نے مقامی تھانے میں شکایت درج کرائی۔ پولیس نے تمام گرفتار ملزمین کو بیرکپور عدالت میں پیش کیا جہاں انہیں پولیس تحویل میں رکھنے کا حکم دیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.