تلنگانہ کے دو ارکان پارلیمان کورونا وائرس سے متاثر ہوگئے ہیں۔
حلقہ بھونگیر سے رکن پارلیمان کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی، ظہیرآباد سے رکن پارلیمان بی بی پاٹل کورونا مثبت پائے گئے ہیں۔
کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی نے کچھ دن قبل دوباک ضمنی انتخابی مہم میں حصہ لیا تھا۔ انتخابی مہم کے دوران ہی ان کے کورونا میں مبتلا ہونے کا شبہ ظاہر کیا جارہا ہے۔
اسی طرح ظہیرآباد رکن پارلیمان بی بی پاٹل نے بھی جب اپنا ٹیسٹ کروایا تو وہ کورونا مثبت پائے گئے۔ تاہم دونوں ارکان پارلیمان کی صحت ٹھیک بتائی گئی ہے۔
مذکورہ ارکان پارلیمان نے پچھلے ایک ہفتے کے دوران ان کے رابطے میں آنے والے تمام افراد سے کورونا ٹیسٹ کرانے کی اپیل کی۔
کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی کانگریس اور بی بی پاٹل حکمراں جماعت ٹی آر ایس کے رہنما ہیں۔
اس سے قبل بھی ریاست کے مختلف سیاسی رہنما اور ارکان اسمبلی اس وبا کی زد میں آئے اور علاج کے بعد صحتیاب ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں:آندھرا میں کورونا وائرس سے شفایابی کی شرح 95 فیصد