امرواتی: ریاست آندھرا پردیش کے امرواتی کے بھیرواپلم سے تعلق رکھنے والا ایک شخص منگل کو ہونے والی نیلامی میں دریائے گوداوری میں ملنے والی دو کلو کی نایاب پلاسا مچھلی 19,000 روپے میں خریدا۔ مقامی لوگوں کے مطابق یہ پلاسا مچھلی اس سیزن کی سب سے مہنگی مچھلی ہے۔ ماہی گیروں کا کہنا ہے کہ آئی پولاورم منڈل کے بھیرواپلم موگا میں ریت کا کنارہ ہونے کی وجہ سے سمندر سے گوتمی پایہ میں مچھلیاں کم ہی آرہی ہے۔ Pulasa fish sold for Rs 19000 in AP
پلاسا مچھلی نے کسی بھی دوسری مچھلیوں کے برعکس ذائقہ اور انفرادیت حاصل کرلی ہے جبکہ ماہی گیر نایاب مچھلی ملنے پر خود کو خوش قسمت سمجھتے ہیں۔ Two kilos Pulasa fish sold for Rs 19000 in AP
یہ بھی پڑھیں: آندھرا پردیش: پانچ لاکھ رروپے کی رقم دیمک کھاگئی