ETV Bharat / state

Fake GST Officials Arrested حیدرآباد میں دو فرضی جی ایس ٹی افسران گرفتار

سائبر آباد اسپیشل آپریشن ٹیم نے فرضی جی ایس ٹی افسر گینگ کا پردہ فاش کیا ہے۔ پولیس نے اس معاملے میں دو افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ Two arrested for posing as GST officials

حیدرآباد میں دو فرضی جی ایس ٹی افسران گرفتار

author img

By

Published : Nov 20, 2022, 9:10 AM IST

حیدرآباد: سائبر آباد اسپیشل آپریشن ٹیم (بالا نگر) زون نے 18 لوگوں سے 28 کروڑ روپئے کی دھوکہ دہی کرنے والی ایک خاتون سمیت دو لوگوں کو گرفتار کرکے فرضی جی ایس ٹی افسر گینگ کا پردہ فاش کیا ہے۔ سائبرآباد پولیس نے ہفتہ کو ایک ریلیز میں کہا کہ گرفتار کئے گئے افراد میں برجوکنڈی نارائن گوڑ (37) راجنا سریسیلا ضلع کا رہنے والا ہے جبکہ دوسرا مروگو شیلجا ہے جو وارنگل ضلع کا پرائیویٹ ملازم ہے۔ ملزمان سے 20 ہزار روپے نقدی کے علاوہ تین موبائل فون، ایک کار اور اے ٹی ایم کارڈ بھی برآمد ہوا ہے۔ Fake GST Officials Arrested in Hyderabad

ملزمان نے خود کو جی ایس ٹی کے اعلیٰ عہدیداروں کے طور پر متعارف کرایا اور تاجروں سے رابطہ کیا کہ وہ کم قیمت پر سونے کے بسکٹ اور سونے کے دیگر زیورات حاصل کرنے میں ان کی مدد کرسکتے ہیں کیونکہ اسے ایئرپورٹ پر کسٹم ڈپارٹمنٹ نے ضبط کرلیا تھا اور جی ایس ٹی اور دیگر محکموں میں ملازمتوں کا جھوٹا وعدہ بھی کیا تھا ۔ تاجروں کو سمجھانے کے بعد دونوں نے ان سے بھاری رقم وصولی اور ان کے ساتھ دھوکہ دہی کی۔

یہ بھی پڑھیں: Cheated 24 Girls فرضی شناختی کارڈ کے ذریعہ 24 لڑکیوں کو جھانسہ دینے والا نوجوان گرفتار

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.