ETV Bharat / state

تلنگانہ: سڑک حادثہ میں جوڑا ہلاک اور بیٹی شدید زخمی - مہلوک جوڑے کی شناخت

مہلوک جوڑے کی شناخت پرشانت اور ان کی بیوی سریشا کے طورپر کی گئی ہے جو حیدرآباد کے ناچارم کے رہنے والے ہیں۔ ان کی بیٹی سارہ اس حادثہ میں شدید زخمی ہوگئی۔

accidents
Telangana
author img

By

Published : Jun 21, 2021, 3:31 PM IST

تلنگانہ کے یادادری بھونگیر ضلع میں پیش آئے ایک سڑک حادثہ میں ایک جوڑا ہلاک اور ان کی بیٹی شدید زخمی ہوگئی۔ یہ حادثہ ضلع کے گڈور علاقہ کے قریب اُس وقت پیش آیا جب ان کی کار نے رکی ہوئی لاری کو ٹکر مار دی۔

مہلوک جوڑے کی شناخت پرشانت اور ان کی بیوی سریشا کے طورپر کی گئی ہے جو حیدرآباد کے ناچارم کے رہنے والے ہیں۔ ان کی بیٹی سارہ اس حادثہ میں شدید زخمی ہوگئی۔

پولیس کے مطابق کار کا ٹائر پھٹ جانے کی وجہ سے پرشانت نے اپنا توازن کھو دیا اور یہ کار لاری سے ٹکرا گئی۔

یہ بھی پڑھیے
مغربی بنگال: قتل معاملہ، چار لاشیں گودام سے برآمد

اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی جس نے جوڑے اور ان کی بیٹی کو علاج کے لیے بھونگیر کے ایریا ہسپتال منتقل کیا جہاں علاج کے دوران اس جوڑے کی موت ہوگئی اور سارہ کی حالت کے تشویشناک ہونے کے سبب اس کو حیدرآباد منتقل کیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.