خبر کے مطابق پولیس نے ملاپور کے قریب دو افراد کو مشتبہ حالت میں جاتے ہوئے دیکھا اور ان کو حراست میں لے لیا۔ ان کی شناخت امر بہادر، لال بہادر کامی (نیپال)کے طورپر کی گئی ہے جو سیکوریٹی گارڈ کے طور پرکام کرتے ہیں۔ پولیس نے جب ان کی تلاشی لی تو ان کے پاس سے طلائی زیور برآمد ہوا۔
پولیس نے بتایا کہ ان ملزمین نے دیگر چار افراد رام بہادر، اشوک کرن سنگھ، وشوا کرما اور شریمتی جے جانوی کے ساتھ مل کر چوری کی کئی وارداتیں انجام دینے کا اعتراف کیا۔ ان کے قبضہ سے 18تولے کے طلائی زیور، 48 تولے کے نقروی زیور 5330 روپئے نقد رقم بھی ضبط کرلی گئی۔
یو این آئی