تلنگانہ حکومت نے غریبوں کو بہتر صحت کی سہولیات فراہم کرنے کے لئے جی ایچ ایم سی حدود میں مزید 25 بستی دواخانوں کا آغاز کیا ہے۔
وزیر بلدی نظم و نسق کے ٹی آر نے ہبسی گوڑا ڈویژن کے رام ریڈی نگر میں بستی دواخانے کا افتتاح کیا۔ مذکورہ وزیر سنتوشن نگر ڈویژن میں ایک اور دواخانے کو لوگوں کے لیے وقف کریں گے۔
حیدرآباد میئر رام موہن اور رکن اسمبلی مٹھا گوپال نے سکندرآباد، کواڈی گوڑے کے بھیما گراؤنڈ میں مذکورہ دواخانے کا افتتاح کیا۔
اسی طرح وزیر صحت ای راجندر نے سکندرآباد، بولک پور میں اور ڈپٹی اسپیکر پدما راؤ گوڑ نے صنعت نگر کے اشوک نگر میں مذکورہ دواخانوں کا افتتاح کیا۔
غریبوں کو بہتر صحت کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے حکومت نے گریٹر حیدرآباد میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے تحت مزید 25 بستی ڈسپنسریز کا آغاز کیا ہے۔
اس موقع پر ان وزراء اور رہنماؤں نے دعوی کیا بستی دواخانوں میں نجی ہستپالوں کی طرح علاج کیا جا رہا ہے اور ان دواخانوں میں روزانہ 14 ہزار لوگ طبی خدمات سے استفادہ کر رہے ہیں۔