تلنگانہ میں دوسرے دن بھی آر ٹی سی بسیں ڈپوز تک ہی محدود رہیں۔ بعض محدود تعداد میں بسیں، کنٹریکٹ ملازمین کی جانب سے چلائی جارہی ہیں، جو ناکافی ہیں۔
تقریباً 40 ہزار ملازمین خدمات پر حاضر نہیں ہوئے۔حکومت نے کل شام چھ بجے تک ڈیوٹی سے رجوع نہ ہونے والوں کو ملازمت سے برخاست کرنے کا انتباہ دیا تھا، تاہم حکومت کی مہلت کے اختتام تک صرف 160ملازمین ہی رجوع ہوئے۔
بعض اضلاع میں محدود تعداد میں بسیں چلائی جارہی ہیں۔ اس ہڑتال کے سبب پرائیویٹ گاڑیوں کے مالکین کی جانب سے عوام سے زائد کرایہ وصول کرنے کی شکایت ملی ہے۔ مسافرین نے شکایات کرتے ہوئے کہا کہ پرائیویٹ گاڑیاں اور آٹوز اور ان سے دوگنا کرایہ وصول کررہے ہیں۔