ETV Bharat / state

TSRTC Cargo Service: ٹی ایس آر ٹی سی کو کارگو سروس سے 123 کروڑ سے زیادہ کا منافع

author img

By

Published : Jun 29, 2022, 7:55 AM IST

آرٹی سی چیئرمین و رکن اسمبلی نظام آباد رورل باجی ریڈی گوردھن نے کارگو سروس کی دو سالہ میعاد کی تکمیل پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ کارگو سروس کو آندھرا پردیش، مہاراشٹرا، کرناٹک ریاستوں تک توسیع دی جارہی ہے اور عنقریب میں عوام کی سہولت کیلئے ہوم ڈیلیوری بھی کی جائے گی۔ TSRTC Cargo Service

ٹی ایس آر ٹی سی، کارگو سروس سے123 کروڑسے زیادہ کا منافع

نظام آباد: آر ٹی سی چیرمین و رکن اسمبلی نظام آباد رورل باجی ریڈی گوردھن نے بتایا کہ آرٹی سی کارگو سرویس کے دو سال مکمل ہوئے ہیں اور ان دو سالوں میں آرٹی سی کو 123.45 کروڑ روپیوں کا فائدہ حاصل ہوا ۔ گوردھن نے کارگو سروس کے دو سالہ میعاد کی تکمیل پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ کارگو سروس آندھرا پردیش ، مہاراشٹرا ، کرناٹک ریاستوں تک توسیع دی جارہی ہے اور عنقریب میں عوام کی سہولت کیلئے ہوم ڈیلیوری بھی کی جائے گی اور تیزی کے ساتھ آگے بڑھتے ہوئے ڈیجیٹل سروس کو بھی دستیاب کیا جائےگا۔ عام آدمیوں تک کارگو سرویس پہنچانے کیلئے بڑے پیمانے پر اقدامات کئے جارہے ہیں۔ TSRTC Cargo Service

باجی ریڈی گوردھن نے کہا کہ تلنگانہ آر ٹی سی کی جانب سے باوقار طور پر کارگو سروس شروع کی گئی جس میں پہلے سال کے بہ نسبت دوسرے سال میں تیزی کے ساتھ ترقی کرتے ہوئے آگے بڑھتی گئی اور استفادہ کنندگان کو بہترین سہولتیں فراہم کی گئی۔ دو سالوں میں تقریباً 79.02 لاکھ افراد نے استفادہ حاصل کیا ۔ کسان کھاد ، تخم ، اناج اور راشن شاپس کی اشیاء یا آنگن واڑی کا سامان اور مدارس کا سامان کارگو کے ذریعہ پہنچایا جارہا ہے۔ ریاست گیر سطح پر آرٹی سی کے پارسل سنٹر 455 کام کررہے ہیں اور آوٹ سائیڈ برانچس 65 اور اس متعلق 177 کارگو بسیں چلائی جارہی ہے۔

میڈارام جاترا کے موقع پر ٹرانسپورٹ کے ذریعہ 23 لاکھ 30 ہزار روپئے کی اور بدرا دری ٹیمپل رام نومی کے موقع پر 396480 کروڑ روپئے کی آمدنی حاصل ہوئی ۔ اور آم کے سیزن میں آم کی بھی ٹرانسپورٹ کی گئی عنقریب میں استفادہ کنندگان کو آن لائن رقمی لین دین کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.