ETV Bharat / state

Kanti Velugu تلنگانہ میں گنٹی ویلوگو اسکیم سے کروڑوں لوگوں کو فائدہ

اندھے پن کو دور کرنے کے تلنگانہ حکومت کی جانب سے شروع کی گئی مہم 'کنٹی ویلوگو اسکیم' سے متعلقہ افراد فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ اب اس کا دوسرا مرحلہ شروع ہونے والا ہے۔

author img

By

Published : May 15, 2023, 2:42 PM IST

گنٹی ویلگو اسکیم
گنٹی ویلگو اسکیم

حیدر آباد: ریاست تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ کے ذریعہ 18 جنوری کو کھمم میں شروع کی گئی ’کنٹی ویلوگو اسکیم (آنکھ کا معائنہ ) سے اب تک تلنگانہ میں 1.42 کروڑ افراد نے استفادہ کیا ہے۔ تلنگانہ حکومت کی طرف سے اندھے پن سے لڑنے کے لیے شروع کی گئی 'کنٹی ویلوگو پبلک ہیلتھ پہل’ کا دوسرا مرحلہ شروع ہوچکا ہے۔ امید کی جارہی ہے کہ دورسے مرحلہ میں 1.50 کروڑ افراد آنکھوں کا ٹسٹ کراسکتے ہیں۔
محکمہ صحت نے کہا کہ 15 جون تک، کنٹی ویلگو پہل کے تحت تقریباً 2 کروڑ افراد مفت آنکھوں کے اسکریننگ ٹیسٹ سے گزر چکے ہوں گے۔ کانتی ویلوگو پہل 10,285 گرام پنچایت، وارڈوں اور 3221 میونسپل وارڈوں میں نافذ العمل ہے جہاں متعلقہ افراد نے آنکھوں کی جانچ کی ہے۔ کانتی ویلوگو کا پہلا مرحلہ، جس کا آغاز 15 اگست 2018 کو وزیر اعلیٰ کے ذریعہ ملکا پور، میدک ضلع میں کیا گیا تھا، اسے آٹھ ماہ تک جاری رکھا گیا تھا جس میں 1.50 کروڑ افراد کی آنکھوں کی جانچ کی گئی تھی اور کل 50 لاکھ چشمے تقسیم کیے گئے تھے۔

مزید پڑھیں: Junior Panchayat Secretaries Strike تلنگانہ حکومت کا جے پی ایس ملازمین کو انتباہ
صحت کے سینئر عہدیداروں نے بتایا کہ کانتی ویلوگو پہل کے دوسرے مرحلے میں، 74 دنوں میں تقریباً 82 فیصد متعلقہ افراد کے آنکھوں کے ٹیسٹ کرائے گئے۔ اس اقدام کو آٹھ ماہ میں نافذ کرنے کے بجائے، اب محکمہ صحت اس اسکیم کو 100 کام کے دنوں میں مکمل کرنے کا ہدف رکھتا ہے۔ کانتی ویلگو اسکیم پر عمل آوری کے دوران اس بات کا خاص خیال رکھا جارہا ہے کہ سرکاری ہسپتالوں میں صحت کی دیگر سہولیات میں خلل نہ پڑے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.