متحدہ آندھراپردیش کی تقسیم کے ذریعہ تلنگانہ کی تشکیل کے سلسلہ میں وزیراعظم نریندر مودی کے پارلیمنٹ میں گذشتہ روز کیے گئے ریمارکس کے خلاف شہر حیدرآباد کے گن پارک یادگار شہیداں پر ٹی آر ایس کی جانب سے بڑے پیمانہ پر احتجاج کیا گیا۔ TRS protests against PM's Parliament Speech
ٹی آر ایس کے لیڈران اور کارکن بڑی تعداد میں تلنگانہ کے لیے جان کی قربانی دینے والے افراد کی یاد میں تعمیر کردہ یادگار گن پارک پر جمع ہوئے اور مودی کے ریمارکس کی شدید مذمت کی اور ان ریمارکس کو واپس لینے کامطالبہ کیا۔ TRS protests in Hyderabad
اس احتجاج میں ریاستی وزیر سرینواس یادو، خیریت آباد کے ٹی آر ایس رکن اسمبلی دانم ناگیندر اور دیگر نے شرکت کی۔
ان احتجاجیوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ 'وزیراعظم کے ریمارکس نامناسب ہیں کیونکہ تلنگانہ کے عوام سے کئی دہائیوں سے ناانصافی کے خلاف جدوجہد کرتے ہوئے تلنگانہ تحریک، اس خطہ کو ریاست کا درجہ دلانے کا مطالبہ کرتے ہوئے شروع کی گئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: Modi in Lok Sabha: لوک سبھا میں نریندر مودی کی تقریر
انہوں نے کہا کہ 2014 میں اُس وقت کی یوپی اے حکومت نے آندھراپردیش تنظیم نو قانون پارلیمنٹ میں منظور کرتے ہوئے تلنگانہ کی تشکیل کو یقینی بنایا تاہم وزیراعظم اب تلنگانہ کی تشکیل کے عمل پر سوال اٹھائے ہیں جو بالکل نامناسب ہیں۔ان کو اس کے لئے ریاست کے عوام سے معذرت خواہی کرنے کی ضرورت ہے۔
یو این آئی