ETV Bharat / state

New Plane for Chief Minister KCR ٹی آر ایس کی جانب سے کے سی آر کے لیے نیا طیارہ خریدا جائے گا - کے سی آر کے ملک گیر دوروں کے لیے ایک خصوصی طیارہ

پارٹی سربراہ کے سی آر اپنے ملک گیر دوروں کے لیے ایک خصوصی چھوٹا طیارہ خریدیں گے۔ بتایا جاتا ہے کہ پارٹی اس کے لیے 80 کروڑروپیے خرچ کرنے کو تیار ہے۔ New Plane for Chief Minister KCR

ٹی آر ایس پارٹی وزیر اعلی کے سی آر کے لیے نیا طیارہ خریدے گی

author img

By

Published : Sep 30, 2022, 2:24 PM IST

ٹی آر ایس پارٹی نے وزیر اعلی کے سی آر کے قومی پارٹی کے اعلان کے تناظر میں ایک اہم فیصلہ لیا ہے۔ کے سی آر نے اپنے ملک گیر دورے کے لیے ایک چھوٹا طیارہ خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ٹی آر ایس طیارہ خریدنے کے لیے دسہرہ کے دن آرڈر دینے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔ New Plane for Chief Minister KCR

ذرائع کے مطابق ٹی آر ایس نے جمعرات کےروز وزیراعلی کے سی آر کے قومی پارٹی بنانے کی تیاری کے پس منظر پر یہ فیصلہ لیا ہے۔ پارٹی سربراہ کے سی آر اپنے ملک گیر دوروں کے لیے ایک خصوصی چھوٹا طیارہ خریدیں گے۔ بتایا جاتا ہے کہ پارٹی اس کے لیے 80 کروڑ خرچ کرنے کو تیار ہے۔ معلوم ہوا ہے دسہرہ پر 12 سیٹوں والے طیارے کی خریداری کا آرڈر دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔دسہرہ پر پارٹی کے نئے نام کے اعلان کے بعد خصوصی طیارے کی خریداری کا آرڈر دیا جائے گا۔ طیارے کی خریداری کے لیے عطیات جمع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، بتایا گیا کہ پارٹی کے خزانے میں 865 کروڑ روپے موجود ہے۔

واضح رہے کہ تلنگانہ کی حکمران جماعت ٹی آر ایس مقننہ پارٹی کا اجلاس 5 اکتوبر کو وجئے دشمی کے دن پارٹی کے ہیڈکوارٹرس تلنگانہ بھون میں منعقد کیا جائے گا۔ بتایاجاتا ہے کہ اس موقع پر پارٹی سربراہ و وزیراعلی کے چندرشیکھر راو اپنی قومی جماعت کا اعلان کریں گے۔ KCR on National Party

ذرائع کےمطابق قومی جماعت کے اعلان کے لئے وقت 1.19 منٹ دوپہر دیاگیا ہے۔ ان کی نئی قومی جماعت کا نام بھارت راشٹرا سمیتی (بی آر ایس) ہوگا۔ اس اجلاس کے بعد پارٹی کے کوارڈی نیٹرس کے ناموں کا انکشاف کیا جائے گا۔ کے سی آر نے قبل ازیں ہم خیال جماعتوں کے ساتھ کام کرنے کا اشارہ دیا ہے۔ سمجھاجاتا ہے کہ پارٹی کے ایجنڈہ میں ملک کے تمام کسانوں کو مفت بجلی کی فراہمی، تلنگانہ میں عمل کی جارہی اسکیمز رعیتو بندھو، رعیتو بیمہ کی ملک گیر توسیع بھی شامل ہے۔ TRS Orders New Flight for KCR

یہ بھی پڑھیں: KCR Meets Nitish Kumar کے سی آر اور نتیش نے مودی حکومت کو اقتدار سے بے دخل کرنے کیلئے اپوزیشن کے اتحاد پر زور دیا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.