حیدرآباد میں ظہیر آباد میں سابق ریاستی وزیر محمد فریدالدین کا جمعرات کے روز انتقال Mohammed Fariduddin Passes Away ہوگیا جن کی جسد خاکی کو آخری دیدار کے لیے ظہیر آباد اسٹیڈیم میں رکھا گیا تھا۔ جہاں ان کے چاہنے والوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔
اس دوران وزیر داخلہ محمد محمود علی بھی جسد خاکی کا دیدار کرنے کے لیے ظہیر آباد اسٹیڈیم پہنچے جہاں انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے رنج و غم کا اظہار کیا۔
محمود علی نے مرحوم کے تعلق سے کہا کہ 'محمد فریدالدین کئی خوبیوں کے مالک تھے، ان کی وفات سے ظہیر آباد کے سیاسی میدان میں خلا واقع ہوگیا'۔
مزید پڑھیں:
وزیر موصوف نے مرحوم کی مغفرت کے لیے دعا کرتے ہوئے پسماندگان کو پرسہ دیا اور صبر کی تلقین کی۔ اس موقع پر ریاستی وزیر کلوا کنٹلا تارکا راما راؤ، رکن پارلیمنٹ بی بی پاٹل، تلنگانہ قانون ساز کونسل پروٹم چیرمن بھوپال ریڈی، ارکان قانون ساز اسمبلی پدما دیویندر ریڈی، آر بالاکرشن کے علاوہ دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔