ماونوازوں نے تلنگانہ کی حکمران جماعت ٹی آر ایس کے رہنما اور فرٹیلائز ڈیلر ایم بھیمیشور راو کو صبح کی اولین ساعتوں میں ضلع ملگ میں حملہ کرتے ہوئے ہلاک کردیا۔
ماونوازوں کا ایک گروپ جو اسلحہ سے لیس تھا راو کے مکان پہنچا اور ان کو بات چیت کے بہانے گھر سے باہر نکالا۔
ماونوازوں نے ان کو نقصان نہ پہنچانے کے لئے ان کے خاندان کی جانب سے کی گئی اپیلوں کو بھی نظرانداز کر دیا اور کہا کہ وہ صرف بات کرنے کے لئے ہی راو کو لے جارہے ہیں۔
تاہم کچھ دیر بعد ان ماونوازوں نے چاقو گھونپ کر راو کو ہلاک کر دیا۔
ٹی آر ایس کے رہنما کی بیوی کماری نے کہا کہ 'ماونوازوں کے قدموں پر گر کر اس نے اس کے شوہر کو نہ مارنے کی التجا کی۔ تاہم ماؤنوازوں نے اس کے سامنے ہی اس کے شوہر کو ہلاک کر دیا'۔
اطلاع کے مطابق اس جوڑے کو تین بچے ہیں۔ ماونوازوں نے وہاں پر ایک نوٹ بھی چھوڑا جس میں کہا گیا کہ ٹی آر ایس رہنما ہونے کے طور پر اپنی طاقت کا استعمال کرتے ہوئے پولیس کی مدد سے وہ قریبی مواضعات کے لوگوں میں اختلافات پیدا کر رہا ہے۔
ان ماونوازوں نے یہ بھی الزام لگایا کہ وہ کسانوں کو زائد قیمت پر کھاد سپلائی کرتا تھا۔
ماونوازوں نے اس پر قبائلیوں کو قرض دیتے ہوئے ان کو دھوکہ دینے کا بھی الزام لگایا۔
ان ماونوازوں نے انتباہ دیا کہ ایسا کرنے والے افراد کا ایسا ہی انجام ہوگا۔
انہوں نے ضلع کے وینکٹاپورم اور واجیڈو منڈلوں کے سیاسی لیڈروں سے مطالبہ کیا کہ وہ عہدوں سے مستعفی ہوجائیں۔