ETV Bharat / state

Bandi Sanjay on TRS Government: 'تلنگانہ میں خودکشی اور ہراسانی کے واقعات کیلئے ٹی آرایس حکومت ذمہ دار' - Bandi Sanjay on TRS Leaders

تلنگانہ بی جے پی کے صدر بنڈی سنجے نے ریاست میں خودکشی اور ہراسانی کے واقعات کے لیے چندرشیکھرراو کی زیرقیادت ٹی آرایس حکومت کو ذمہ دار قراردیا۔ Bandi Sanjay on TRS Government

تلنگانہ میں خودکشی اور ہراسانی کے واقعات کےلیے ٹی آرایس حکومت ذمہ دار

author img

By

Published : Apr 20, 2022, 4:14 PM IST

کھمم: بنڈی سنجے نے جوگولامباگدوال ضلع میں جاری اپنی دوسرے مرحلہ کی پرجاسنگراما یاترا کے موقع پرچند دن قبل ضلع کھمم میں بی جے پی کے کارکن، سائی گنیش کی خودکشی کے واقعہ کی مذمت کی اور اس سے انصاف کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاج کیا۔انہوں نے پارٹی کی ریاستی نائب صدرڈی کے ارونا اور دیگر کے ساتھ سیاہ بیاچس لگاکریاترا میں حصہ لیا۔ Bandi Sanjay on TRS Leaders

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اگر ٹی آرایس، ریاست میں مسلسل برسراقتداررہے گی تو یہ نظام کی حکمرانی ہوجائے گی۔ انہوں نے کہاکہ ٹی آرایس پارٹی لیڈروں کی جانب سے اپوزیشن کے ارکان اور عام آدمی کو ہراساں کیاجارہا ہے۔انہوں نے چندرشیکھرراو حکومت کو ریاست میں آمرانہ حکومت سے تعبیر کیا۔ انہوں نے کہا کہ ٹی آرایس پارٹی، ہراسانی کے بیشتر معاملات میں ملوث ہے جس کے سبب سائی گنیش جیسے پارٹی کے کارکن خودکشی کرنے پر مجبور ہوجاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کاماریڈی ضلع میں ماں اور بیٹے کی خودسوزی کے واقعہ کے لئے بھی ٹی آرایس کا لیڈر ذمہ دار ہے کیونکہ اس شخص کو ٹی آرایس کے لیڈر کی جانب سے ہراساں کیا گیا تھا۔ انہوں نے اس واقعہ کی سی بی آئی جانچ کروانے کامطالبہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: KTR Asks Amit Shah Over VHP Threat: وی ایچ پی کی جانب سے دہلی پولیس کو دھمکی پر کے ٹی آر کا شدید ردعمل، امیت شاہ کو ٹویٹ

انہوں نے کہا کہ چندرشیکھرراو، کو چاہئے کہ وہ خودکشی کرنے والے ٹی آرایس لیڈرسائی گنیش کی حمایت میں آگے آئیں اور اس معاملہ کی سی بی آئی جانچ کے احکام دیں۔انہوں نے کہاکہ اگر چندرشیکھرراو ریاست کے عوا م کی فکررکھتے ہیں تو ان کو چاہئیے کہ وہ کاماریڈی میں ماں اور بیٹے کی خودسوزی کے واقعہ کی شفاف جانچ کے احکام جاری کریں۔انہوں نے الزام لگایا کہ ریاست کی حکمران جماعت کے لیڈران حقیقی زندگی میں فلموں کے ویلنس کی طرح کام کررہے ہیں۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.