ETV Bharat / state

ٹی آر ایس کا مرکز کے خلاف 12 نومبر کو ریاست گیر دھرنا - مرکزی حکومت

حکمران جماعت ٹی آرایس کا کہنا ہے کہ مرکز نے اس سے دھان نہ خریدنے کی بات کہی ہے جبکہ ریاستی بی جے پی کے لیڈروں نے کہا کہ ایسا کچھ بھی نہیں ہوا ہے۔

مرکز کے رویہ کے خلاف دھرنے کامیاب بنانے ٹی آرایس کی توجہ مرکوز

author img

By

Published : Nov 10, 2021, 10:58 PM IST

دھان کی خریداری کے مسئلہ پر مرکز کے موقف کے خلاف اس ماہ کی 12 تاریخ کو تلنگانہ کی حکمران جماعت ٹی آرایس ریاست گیر سطح پر دھرنے منعقد کرے گی۔

برسراقتدارجماعت ان دھرنوں کو کامیاب بنانے پرتوجہ مرکوز کیے ہوئے ہے۔ ریاست کے تمام اسمبلی حلقوں میں دھرنے دینے کی پارٹی کیڈر کو ہدایت دی گئی ہے۔ دھان کی خریداری کے مسئلہ پر پچھلے کچھ دنوں سے مرکزی اور ریاستی حکومت کے درمیان تنازع چل رہا ہے۔

حکمران جماعت ٹی آرایس کا کہنا ہے کہ مرکز نے اس سے دھان نہ خریدنے کی بات کہی ہے جبکہ ریاستی بی جے پی کے لیڈروں نے کہا کہ ایسا کچھ بھی نہیں ہوا ہے۔

صدر ریاستی بی جے پی بنڈی سنجے کے اس خصوص میں لگائے گئے الزمات کی مذمت کرتے ہوئے وزیراعلی کے چندرشیکھرراو نے ایک پریس کانفرنس منعقد کی اور مرکز کے رویہ پر برہمی کا اظہار بھی کیا۔انہوں نے الزام لگایا تھا کہ دھان کی خریداری کی ذمہ داری سے مرکزی حکومت بچنا چاہتی ہے۔مرکزی حکومت کے رویہ کے خلاف دھان کی خریداری کے مطالبہ کے ساتھ ریاست کے تمام حلقوں میں ٹی آرایس کی طرف سے دھرنے دیئے جائیں گے۔اس اپیل کے پیش نظر وزیربلدی نظم ونسق و ٹی آرایس کے کارگذارصدر تارک راماراو نے جائزہ لیتے ہوئے پارٹی کیڈر کو اہم مشورے دیئے۔

یواین آئی

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.