ETV Bharat / state

حیدرآباد: ٹی آر ایس کو زبردست نقصان، بی جے پی دوسری بڑی پارٹی

گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن انتخابات کے ووٹوں کی گنتی کا عمل آج صبح 8 بجے سے جاری ہے، رات 9 بجے تک ٹی آر ایس 55، بی جے پی 48 اور مجلس اتحاد المسلمین 44 سیٹیں جیت چکی ہیں جبکہ ٹی آر ایس ایک سیٹ پر آگے ہے۔ اس طرح 150 سیٹوں والے اس الیکشن میں ٹی آر ایس کو زبردست نقصان ہوا ہے۔

TRS and Majlis achieved great success
ٹی آر ایس اور مجلس کی جیت کا سلسلہ جاری
author img

By

Published : Dec 4, 2020, 12:55 PM IST

Updated : Dec 4, 2020, 9:55 PM IST

گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن(جی ایچ ایم سی) انتخابات کے نتائج کا سلسلہ جاری ہے۔ اس دوران ٹی آر ایس کو زبردست نقصان کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ فی الوقت ٹی آر ایس نے 55،بی جے پی نے 48 ، مجلس نے 44 اور کانگریس نے دو سیٹیں حاصل کرلی ہیں جبکہ ٹی آر ایس ایک سیٹ پر آگے چل رہی ہے۔ اس طرح اس الیکشن میں بی جے پی کو زبردست فائدہ حاصل ہوا ہے اور وہ دوسری سب سے بڑی پاڑی بن کر ابھری ہے۔

اس الیکشن میں بی جے پی نے پوری طاقت لگادی تھی۔ انتخابی مہم میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ اور اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ سمیت کئی بڑے بی جے پی رہنماؤں نے حصہ لیا تھا۔ جس کی وجہ سے اس کا فائدہ بی جے پی کو ملتا ہوا نظر آرہا ہے۔

وہیں مجلس اتحاد المسلمین اپنی (44) سابقہ تعداد برقرار رکھنے میں کامیاب رہی ہے۔

جی ایچ ایم سی انتخابات میں مہدی پٹنم سے مجلسی امیدوار محمد ماجد حسین نے شاندار کامیابی حاصل کی۔ انہوں نے 11818 ووٹ حاصل کئے۔ ماجد حسین مجلس کے سینئر رہنما اور سابق میئر ہیں۔ اس حلقہ سے دوسرے مقام پر بی جے پی کے امیدوار رہے۔

  • ٹی آر ایس نے موسیٰ پیٹ سرکل اور کوکٹ پلی زون کے ڈیویژن بالاجی نگر سے کامیابی حاصل کی۔ اس حلقہ سے پی سریشا ٹی آر ایس کی امیدوار ہیں-
  • متوگوڑہ سے ٹی آر ایس نے کامیابی حاصل کی، یہاں سے ٹی آر ایس کی امیدوار آر سنیتا نے جیت حاصل کی۔ یہاں 44.2 فیصد پولنگ ہوئی تھی۔
  • دبیر پورہ ڈیویژن سے مجلس کے امیدوار علمدار حسین خان نے شاندار کامیابی حاصل کی۔
  • یوسف گوڑہ میں بھی ٹی آر ایس نے اپنی جیت درج کرائی۔ ٹی آر ایس امیدوار بنداری راج کمار کو یوسف گوڑہ حلقہ سے کامیاب قرار دیا گیا۔
  • بورہ بندہ سے ٹی آر ایس امیدوار و سابق ڈپٹی میئر بابا فصیح الدین نے کامیابی حاصل کی۔ انہوں نے اپنے قریبی بی جے پی امیدوار کو ہراکر اس حلقہ سے جیت درج کرائی۔
  • اے ایس راؤ نگر سے کانگریسی امیدوار سریشا ریڈی نے کامیابی درج کرائی۔ جی ایچ ایم سی انتخابات کے نتائج میں کانگریس کو سریشا ریڈی کے روپ میں پہلی کامیابی حاصل ہوئی۔
  • احمدنگر ڈیویژن سے مجلس کی امیدوار رفعت سلطانہ نے کامیابی حاصل کی۔ قبل ازیں 2016 کے انتخابات میں بھی اس حلقہ سے مجلس کی امیدوار عائشہ روبینہ نے جیت درج کرائی تھیں۔
  • دودھ باولی سے محمد سلیم نے کامیابی حاصل کی۔ محمد سلیم مجلسی امیدوار ہیں۔ دودھ باولی میں بھی مجلس نے اپنی جیت کے سلسلہ کو جاری رکھا۔
  • بارکس سے بھی مجلسی امیدوار شبانہ بیگم نے کامیابی حاصل کی۔ حلقہ اسمبلی چندرائن گٹہ کے ڈیویژن بارکس سے شبانہ بیگم نے مجلس کو کامیابی دلائی۔
  • رنمست پورہ ڈیویژن سے بھی مجلس کے امیدوار محمد قدیر نے جیت حاصل کی۔
  • مرزا مصطفیٰ بیگ نے رین بازار ڈیویژن سے کامیابی حاصل کی۔ مرزا مصطفیٰ بیگ کو مجلس نے رین بازار سے اپنا امیدوار بنایا۔
  • رنگاریڈی نگر سے ٹی آر ایس کے امیدوار بی وجئے شیکھر نے جیت درج کرائی ہے۔
  • رامچندر پورم سے بھی ٹی آر ایس کے امیدوار نے کامیابی حاصل کی۔ اس حلقہ سے بی پشپا، ٹی آر ایس ٹی کی امیدوار ہیں۔
  • اپل ڈیویژن سے کانگریسی امیدوار ایم رجیتا نے کامیابی حاصل کی۔ جی ایچ ایم سی انتخابات میں کانگریس نے کچھ خاص بہتر مظاہرہ نہیں کیا ہے۔
  • وینکٹ پورم سے ٹی آر ایس کے امیدوار سبیتا کشور نے جیت درج کرائی۔
  • تالاب کٹہ چنچلم سے مجلسی امیدوار نے ڈاکٹر ثمینہ بیگم نے کامیابی حاصل کی۔
  • سنتوش نگر سے مجلس نے کامیابی حاصل کی، اس حلقہ سے مجلس نے مظفر حسین کو اپنا امیدوار بنایا تھا۔
  • نواب صاحب کنٹہ سے مجلسی امیدوار شیرین خاتون نے جیت درج کرائی۔
  • الوال سے ٹی آر ایس کے امیدوار سی وجئے شانتی نے کامیابی حاصل کی۔
  • کشن باغ سے بھی مجلس کے امیدوار نے کامیابی حاصل کی۔ حسینی پاشاہ نے یہاں سے مجلسی امیدوار کے طور پر جیت درج کی۔
  • صنعت نگر سے ٹی آر ایس کے امیدوار کے لکشمی نے جیت درج کی۔
  • چنتل سے بھی ٹی آر ایس نے کامیابی حاصل کی۔ یہاں سے راشیدہ بیگم کو ٹی آر ایس نے اپنا امیدوار بنایا تھا۔
  • للیتا باغ سے مجلسی امیدوار محمد علی شریف نے شاندار کامیابی حاصل کی۔
  • چندرائن گٹہ ڈیویژن سے عبدالواحد نے مجلسی امیدوار کی حیثیت سے کامیابی حاصل کی۔
  • جہاں نما سے مجلسی امیدوار محمد عبدالمقتدر نے جیت حاصل کی۔
  • مجلسی امیدوار محمد ذاکر بخاری نے دتاتریہ نگر سے کامیابی حاصل کی۔
  • فلک نما ڈیویژن سے کے تارابائی نے مجلس کے ٹکٹ پر جیت حاصل کی۔
  • قطب اللہ پور ڈیویژن سے ٹی آر ایس کے امیدوار کے گاؤرش پریجاتا نے کامیابی حاصل کی۔
  • شاستری پورم سے مجلس نے جیت حاصل کی، اس حلقہ سے محمد مبین، مجلس کے امیدوار ہے۔
  • سلیمان نگر ڈیویژن سے مجلس کی امیدوار عابدہ سلطانہ نے جیت حاصل کی۔
  • حفیظ پیٹ سے ٹی آر ایس کے امیدوار پجیتا نے جیت درج کرائی۔
  • ریڈہلز سے مجلسی امیدوار نے جیت درج کی یہاں سے سعدیہ مظہر کو مجلس نے اپنا امیدوار بنایا ہے۔
  • بھارتی نگر سے ٹی آر ایس کی امیدوار وی سندھو نے کامیابی درج کرائی۔

واضح رہے کہ گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے کل 150 سیٹیں ہیں جس کے نتائج آرہے ہیں

Last Updated : Dec 4, 2020, 9:55 PM IST

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.