ETV Bharat / state

CM Convoy Trial Run: وزیراعلی کے قافلہ کا ٹرائل رن معاملہ، اسسٹنٹ موٹروہیکل انسپکٹر اور ہوم گارڈ معطل - موٹروہیکل انسپکٹر ایم سندھیا اور ہوم گارڈ تروپتی ریڈی معطل

آندھراپردیش کے وزیراعلی وائی ایس جگن موہن ریڈی کی گاڑیوں کے قافلہ کے ٹرائل رن کے لیے ایک خاندان سے زبردستی کار حاصل کرلی گئی جو یاترا کے لیے تروملا جارہا تھا۔ اس سلسلہ میں عہدیداروں نے اسسٹنٹ موٹروہیکل انسپکٹر اور ہوم گارڈ کو معطل کر دیا۔ CM Convoy Trial Run

وزیراعلی کی گاڑیوں کے قافلہ کا ٹرائل رن معاملہ

author img

By

Published : Apr 21, 2022, 8:15 PM IST

وی سرینواس نامی شخص اپنے ارکان خاندان کے ساتھ پہاڑی پر واقع تروملاجارہا تھا۔وہ کل شب دس بجے اونگول ٹاون پہنچا تاکہ ہوٹل میں رات کا کھانا کھایاجاسکے۔جب انہوں نے ہوٹل کے سامنے کارٹہرائی تو کانسٹیبل،کارڈرائیور کے ساتھ زبردستی طورپر کار لے کر چلاگیا۔ CM Convoy Trial Run

سرینواس نے کہا کہ کانسٹیبل نے اس سے کہا کہ وزیراعلی جگن، 22اپریل کو اونگول کا دورہ کررہے ہیں اسی لئے ان کی گاڑیوں کے قافلہ کا ٹرائل رن کیاجارہا ہے۔کانسٹیبل نے سرینواس سے اصرار کیا کہ وہ کار اس کو دے دے اور کارکا ڈرائیور، گاڑیوں کے قافلہ کے ٹرائل رن میں حصہ لے۔اگرچہ کہ انہوں نے کہاکہ وہ پوجا کے لئے ارکان خاندان کے ساتھ تروملا جارہے ہیں، کانسیبل نے اس خاندان کو سڑک پر چھوڑتے ہوئے زبردستی ان کی انووا کار لے لی۔سرینواس نے اپنے رشتہ دار کو اس واقعہ سے واقف کروایا جنہوں نے اس خاندان کے لئے ایک اور کار کا انتظام کیا جس کے بعد ہی وہ جمعرات کی صبح تروملاپہنچ پائے۔اسی دوران سرکاری ذرائع نے بتایا کہ اس واقعہ پر وزیراعلی نے عہدیداروں پر برہمی کااظہار کیاجس کے بعد عہدیداروں نے موٹروہیکل انسپکٹر ایم سندھیا اور ہوم گارڈ تروپتی ریڈی کو معطل کردیا۔اس واقعہ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے سابق وزیراعلی چندرابابونائیڈو نے اسے ظلم سے تعبیر کیا۔

یہ بھی پڑھیں: TDP Celebrates Chandrababu Naidu's Birthday: چندرابابونائیڈو کے یوم پیدائش پر ٹی ڈی پی کارکنان کا جشن

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.