ETV Bharat / state

Hyderabad Shock Circuit Tragedy حیدرآباد میں افسوسناک واقعہ، شارٹ سرکٹ سے تین نوجوان ہلاک - ای ٹی وی بھارت اردو نیوز

حیدرآباد کے ٹولی چوکی علاقہ میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں شارٹ سرکٹ سے تین نوجوان جاں بحق ہوگئے۔

Hyderabad Shock Circuit Death
Hyderabad Shock Circuit Death
author img

By

Published : Apr 13, 2023, 5:16 PM IST

حیدرآباد: حیدر آباد میں دردناک واقعہ پیش آیا۔ جہاں ٹولی چوکی کے شیخ پیٹ علاقہ میں بجلی کا شاک لگنے کے سبب تین نوجوانوں کی موت واقع ہوگئی۔ حیدرآباد کے ٹولی چوکی کے پاراماؤنٹ کالونی میں چہارشنبہ کی رات انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ جس میں برقی شاک لگنے سے تین نوجوان جاں بحق ہوگئے۔ مرنے والوں میں دو بھائی اور ان کا ایک دوست بھی شامل ہے جن کی شناخت 19 سالہ انس، 18 سالہ رضوان اور 16 سالہ رزاق کی حیثیت سے ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پیراماؤنٹ کالونی ٹولی چوکی میں، ایک مکان میں دو بھائی اور ان کا دوست پانی کے سمپ کو صاف کررہے تھے کہ اچانک سمپ کی موٹر سے برقی رو دوڑ کر پانی میں داخل ہوگئی جس کے نتیجے میں تینوں کی موت ہوگئی۔ اس واقعہ کی اطلاع ملتے پر شیخ پیٹ کارپوریٹر راشد فراز متاثرہ نوجوانوں کے مکان پہونچ گئے۔ تینوں کو دواخانہ منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے تینوں کو مردہ قرار دیا۔ رشید فراز نے پسماندگان کو پرسہ دیا۔ نوجوانوں کی ہلاکت کی اطلاع کے ساتھ ہی علاقہ میں غم کی لہر دوڑ گئی۔

یہ بھی پڑھیں:

واضح رہے کہ سکندرآباد کے مشہور گاندھی اسپتال میں ایک واقعہ میں ڈیوٹی کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے ڈاکٹر کی موت ہوگئی تھی۔ بدھ کی صبح اچانک پیش آئے اس واقعہ نے اسپتال کے اسٹاف کے ساتھ ساتھ اس ڈاکٹر کے ساتھیوں کو بھی غمزدہ کردیا تھا۔ اس ڈاکٹر کی شناخت 28 سالہ ڈاکٹر پورنا چندر کے طور پر کی گئی۔ انہوں نے ایک عرصہ قبل ہی جنرل سرجری میں سینئر ریزیڈنسی کی تکمیل کی تھی۔ وہ بدھ کی صبح اسپتال کی چوتھی منزل پر ڈیوٹی کررہے تھے کہ اچانک دل کا دورہ پڑنے سے وہ گرپڑے۔ انہیں اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران ان کی موت ہوگئی۔ گاندھی اسپتال اور عثمانیہ اسپتال کے جونیر ڈاکٹرس کے مطابق پورناچندرنے منگل کی صبح سینہ میں درد کی شکایت کی۔ اس نے کچھ گولیاں بھی لیں اور بدھ کو وہ ڈیوٹی کررہے تھے کہ یہ واقعہ پیش آیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.