ETV Bharat / state

Droupadi Murmu Visit Hyderabad مرمو کے دورہ کے پیش نظر حیدرآباد کے کئی راستوں پر ٹریفک پابندیاں

صدر دروپدی مرمو 26 دسمبر کو جنوبی ہندوستان میں پانچ روزہ قیام کے لئے حیدرآباد پہنچیں گی۔ صدر مرمو کے دورہ کے پیش نظر حیدرآباد کے کئی راستوں پر ٹریفک پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔ Droupadi Murmu visit to South India

author img

By

Published : Dec 25, 2022, 6:44 AM IST

مرمو کے دورہ کے پیش نظر حیدرآباد کے کئی راستوں پر ٹریفک پابندیاں

حیدرآباد: صدر دروپدی مرمو کے دورہ کے پیش نظر حیدرآباد ٹریفک پولیس نے پیر اور منگل کو بولارم اور سوماجی گوڈا کے درمیان ٹریفک کے لئے کچھ پابندیوں کا اعلان کیا ہے۔ دروپدی مرمو اپنے جنوبی ہند سفر کے ایک حصے کے طور پر پانچ روزہ دورے پر 26 دسمبر کو یہاں پہنچیں گی۔ ریاست کے چیف سکریٹری سومیش کمار نے بتایا کہ اپنے پانچ روزہ قیام کے دوران صدر دروپدی مرمو رامپا اور بھدراچلم مندروں کا دورہ کریں گی اور شہر میں مقامی طور پر منعقد ہونے والے پروگراموں میں بھی حصہ لیں گی۔ Traffic restrictions on several roads in Hyderabad

سومیش کمار نے یہاں راشٹرپتی نیلائم میں مختلف محکموں کے عہدیداروں کے ساتھ دروپدی مرمو کے جنوبی ہند کے قیام کے انتظامات کے سلسلے میں میٹنگ کی۔ حیدرآباد پولیس کمشنر سی وی آنند نے ایک بیان میں کہا کہ حکیم پیٹ- ترمولگیری- فیکٹری- سکندرآباد کلب- ٹیولی- پلازہ- بیگم پیٹ- راج بھون روڈ- سوماجی گوڈا روٹس پر پیر کو دوپہر 3 بجے سے رات 10 بجے تک ٹریفک کی بھیڑ توقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں: President Murmu to Visit Hyderabad صدر دروپدی مرمو کا 26 دسمبر کو حیدرآباد دورہ

پولیس نے مسافروں سے او آر آر لے کر شامیر پیٹ سے میدچل تک متبادل راستہ اختیار کرنے کی اپیل کی ہے۔ جبکہ کومپلی - سچترا - بوون پلی - تاڈ بند - لی رائل پیلس - سی ٹی او (یا) شمیرپیٹ بذریعہ بی آئی ٹی ایس روٹ کا مشورہ دیا ہے۔ حیدرآباد کے راستے سے آگے بڑھنے اور کیسارا- گھٹکیسر- اپل/ناچارم- ترناکا روٹ سے ہوتے ہوئے آگے بڑھنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ چیف سکریٹری نے افسران کو ہدایت دی کہ وہ تال میل سے کام کریں اور صدر کے دورے کے لیے وسیع انتظامات کریں۔ انہوں نے جی ایچ ایم سی کمشنر اور کنٹونمنٹ بورڈ کے سی ای او کو ہدایت دی کہ وہ سڑک کی مرمت اور بیریکیڈنگ کا کام کریں تاکہ راشٹرپتی نیلائم پر ٹریفک کی روانی آسانی سے ہوسکے۔ محکمہ پولیس کو اس سلسلے میں انتظامات کرنے کو کہا گیا ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.