حیدرآباد: ریاست تلنگانہ کے حیدراباد اور اس کے اطراف میں تاجرین کی جانب سے ٹماٹر سو تا 120 روپے فی کلو فروخت کیے گئے۔ واضح رہے کہ چند دن قبل ٹماٹر کی قیمتوں میں بہت زیادہ اضافہ ہو گیا تھا۔ حالانکہ پہلے کی قیمت کے مقابلے ٹماٹر کی قیمتوں میں کمی آ ئی ہے لیکن یہ عوام کے لیے کوئی راحت کی بات نہیں ہے کیونکہ اب بھی ٹماٹر غریب اور متوسط طبقے کی دسترس سے باہر ہے۔
اسی دوران ریاست آندھراپردیش کےضلع کرنول کی مارکٹ میں ٹماٹر کی قیمت میں کمی دیکھی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق ضلع کے رعیتو بازاروں میں ٹماٹر کی قیمت 50 تا 80 روپئے فی کلو ہو گئی ہے جس سے ضلع کے عوام نے راحت کی سانس لی ہے۔
حیدرآباد میں ٹماٹر کی قیمت میں کچھ حد تک کمی ہوئی ہے جس کی وجہ سے لوگوں نے راحت کی سانس لی۔ ریاست تلنگانہ میں چند دن قبل ٹماٹر کی قیمت جہاں 160 تا 200 روپے تک پہنچ گئی تھی اب اس کی قیمت کم ہو کر فی کلو سو 120 روپے ہو گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:Highest Paddy Contributor دھان کی پیداوارمیں تلنگانہ ملک میں دوسرے نمبر پر: وزیر زراعت