حیدرآباد: سر پر تاج اور لال نظر آنے والا ٹماٹر اب صرف دور سے ہی بھلا معلوم ہو رہا ہے۔ کبھی یہ سبزی منڈی کی شان ہوا کرتا تھا۔ پکوان کی لازمی شئے سمجھے جانے والے ٹماٹر کی قیمت میں حالیہ چند دنوں میں ہوئے بتدریج اضافہ سے عام آدمی کا سر چکرانے لگا ہے اور ایک کیلو ٹماٹر کی خریداری نہ صرف اس کے جیب پر بھاری بوجھ بن گئی ہے بلکہ اس کے ماہانہ بجٹ پر بھی اثر انداز ہورہی ہے۔ بازاروں اور ٹھیلہ بنڈیوں پر کبھی ٹماٹر سجائے جاتے تھے اور خریداروں کا ہجوم ان بنڈیوں اور بازاروں میں ٹماٹر کی خریداری کرتا ہوا دیکھا جاتا تھا۔ ٹماٹر کی فروخت کے لئے انہیں فروخت کرنے والے خریداروں کو آوازیں لگارہے ہیں۔ ٹماٹر کی اضافی قیمت نے تو اب پہلے کے تمام ریکارڈس توڑ دیئے۔
عوام کا ماننا ہے کہ ٹماٹر کی قیمتوں میں آئے بھاری اچھال نے انہیں یہ سوچنے پر مجبور کردیا ہے کہ کھائے تو کھائیں کیا؟ ٹماٹر جس کی قیمت شہر حیدرآباد میں کم تھی اور وہ ہر کسی دسترس میں شامل تھا لیکن یہی ٹماٹر اب لوگوں کو آنسو رلا رہا ہے۔ اس کی بڑھتی قیمت سے لوگ نہ صرف پریشان ہیں بلکہ یہ کہنے پر مجبور ہوگئے ہیں کہ ہائے رے یہ مہنگائی! ٹماٹر کی قیمتوں میں شہر حیدرآباد کے علاوہ تلنگانہ کے دیگر مقامات پر کافی اضافہ ہوگیا ہے۔ ٹماٹر کی قیمت اب بڑھ کر 100 روپئے فی کیلو سے تجاوز ہوگئی ہے۔گذشتہ ماہ سے ٹماٹر کے ساتھ ساتھ دیگر سبزیوں کی قیمتوں میں بتدریج اضافہ درج کیا جارہا ہے۔ شہر کی اہم مارکٹس کو اس کی منتقلی میں کمی ہوگئی اور قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Tomatoes prices surge سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ، ٹماٹر 120 روپے فی کلو
یو این آئی