ETV Bharat / state

Telangana Assembly Elections ٹی جے ایس نے کانگریس سے اتحاد کا اعلان کیا، پروفیسر کودنڈارام کی راہل گاندھی سے ملاقات

تلنگانہ جنا سمیتی (ٹی جے ایس) نے 30 نومبر کو ہونے والے تلنگانہ اسمبلی انتخابات میں کانگریس کے ساتھ اپنے اتحاد کا باضابطہ طور پر اعلان کردیا۔ TJS announces alliance with Congress

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 20, 2023, 4:49 PM IST

حیدرآباد: تلنگانہ جنا سمیتی (ٹی جے ایس) نے 30 نومبر کو ہونے والے تلنگانہ اسمبلی انتخابات میں کانگریس کے ساتھ اپنے اتحاد کا باضابطہ طور پر اعلان کردیا۔پارٹی کے صدر پروفیسر کودنڈارام نے جمعہ کو کریم نگر کے وی پارک میں کانگریس لیڈر راہل گاندھی سے ملاقات کی اور کانگریس کے ساتھ اتحاد کرتے ہوئے انتخابات میں حصہ لینے کے اپنے ارادے کا اظہار کیا۔ پروفیسر کودنڈارام اور راہل گاندھی نے حکمران بی آر ایس پارٹی کو اقتدار سے ہٹانے کے لیے اختیار کی جانے والی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا۔

یہ بھی پڑھیں: Protest Against Isreal درسگاہ جہاد و شہادت کا اسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاج

انہوں نے نشستوں کے الاٹمنٹ کو حتمی شکل دینے کے لیے کانگریس لیڈروں کے ساتھ ایک اور ملاقات کا بھی منصوبہ بنایا جس میں ریاستی کانگریس قیادت کے ساتھ بات چیت کے بعد مزید تفصیلات سامنے آنے کی امید ہے۔ پروفیسر کودنڈارام نے وزیراعلی کے چندرشیکھر راو کو شکست دینے کے اپنے بنیادی ہدف پر زور دیا۔انہوں نے انکشاف کیا کہ ٹی جے ایس کا قیام چندرشیکھرراو کی آمرانہ حکمرانی کو ختم کرنے کے لئے کیا گیا تھا۔تلنگانہ جنا سمیتی مدھول، ایلاریڈی، کورٹلہ اور ظہیرآباد جیسے حلقوں سے مقابلہ کرنا چاہتی ہے۔ واضح رہے کہ 30 نومبر کو تلنگانہ میں اسمبلی انتخابات منعقد ہوں گے جس کےلئے تمام سیاسی پارٹیوں کی جانب سے تشہیری مہم زوروں پر ہے

یو این آئی

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.