ETV Bharat / state

'کورونا کے مریضوں کے علاج کیلئے ٹمس کی خدمات بہترین'

author img

By

Published : Apr 5, 2021, 1:25 PM IST

جوڑے نے جذبہ اظہار تشکر اور خیرسگالی کے حصہ کے طور پر یہ ویڈیو بنائی جس میں انہوں نے کہا کہ ٹمس میں علاج کی بہتر سہولت ہے۔ ڈاکٹرز سمیت دیگر طبی اہلکاروں نے ان کو حوصلہ دیا۔

ٹمس کی خدمات
ٹمس کی خدمات

تلنگانہ حکومت کی جانب سے قائم کردہ تلنگانہ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسس اینڈ ریسرچ(ٹمس)کی خدمات کو بہترین قرار دیتے ہوئے کورونا سے متاثر ایک جوڑے نے اس سلسلہ میں ایک ویڈیو پیغام جاری کیا۔

ریاست کے وزیر صحت ای راجندر، وزیراعلی کے دفتر اور حکمران جماعت ٹی آر ایس کے ٹی آر ایس پارٹی آن لائن ٹوئیٹر ہینڈلس کو ٹیگ کرتے ہوئے اس جوڑے نے ٹمس میں روبہ صحت ہونے کے بعد نگہداشت صحت کے اس اہم ترین مرکز کی خدمات کی ستائش کی۔

ٹمس کی خدمات
ٹمس کی خدمات

اس ویڈیو کو وزیر صحت ای راجندر نے بھی اپنے ٹوئیٹر ہینڈل پر پوسٹ کیا ہے۔ 28مارچ کو حیدرآباد سے تعلق رکھنے والا جوڑا رمیش اور منجولا اس عالمی وباء سے متاثر ہوگئے جس کے بعد یہ دونوں علاج کے لئے ٹمس سے رجوع ہوئے جہاں علاج کے بعد 4 اپریل کو کورونا سے یہ جوڑا مکمل طورپر صحت یاب ہوگیا، بعد ازاں اس جوڑے کو گھر جانے کی اجازت دے دی گئی۔

اس موقع پر اس جوڑے نے جذبہ اظہار تشکر اور خیرسگالی کے حصہ کے طور پر یہ ویڈیو بنائی جس میں انہوں نے کہا کہ ٹمس میں علاج کی بہتر سہولت ہے۔ ڈاکٹرس سمیت دیگر طبی اہلکاروں نے ان کو حوصلہ دیا۔ا

انہوں نے کہاکہ ٹمس کے وارڈس جہاں پر مریضوں کو رکھتے ہوئے علاج کیا جاتا ہے وہاں کا ماحول کافی بہترین ہے۔ انہوں نے کہا کہ دن میں تین مرتبہ ان کا معائنہ کیا جاتا تھا اور ڈاکٹرس کی جانب سے دوائیں دی جاتی تھیں۔ اس جوڑے نے کوویڈ کے مریضوں کو بہترین نگہداشت صحت کی خدمات کی فراہمی پر ٹمس کا اظہار تشکر کیا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.