ETV Bharat / state

سی اے اے کے خلاف حیدرآباد میں ترنگا ریلی‘ لاکھوں عوام کی شرکت

author img

By

Published : Jan 10, 2020, 4:58 PM IST

Updated : Jan 10, 2020, 10:42 PM IST

ریاست تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد میں متنازعہ شہریت قانون سی اے اے اور این آر سی کے خلاف آج بڑے پیمانہ پر ترنگا ریالی نکالی گئی جس میں لاکھوں لوگوں نے شرکت کی۔

Thousands gather for Tiranga rally in Hyderabad
سی اے اے کے خلاف حیدرآباد میں ترنگا ریلی‘ لاکھوں عوام کی شرکت

ترنگا ریلی عیدگاہ میرعالم تا شاستری پورم نکالی گئی۔ قبل ازیں عیدگاہ میرعالم پر سوا ایک بجے نماز جمعہ ادا کی گئی۔ مولانا حافظ رضوان قریشی خطیب مکہ مسجد نے خطبہ دیا اور نماز جمعہ کی امامت کی۔

نماز کے بعدصدر مجلس اتحاد المسلمین بیرسٹر اسدالدین اویسی کی زیرقیادت ترنگا ریلی نکالی گئی۔ ترنگا ریلی یونائٹیڈ مسلم ایکشن کمیٹی کی جانب سے سی اے اے اور این آر سی کے خلاف بطور احتجاج نکالی گئی جس میں بلالحاظ مذہب و ملت، مرد و خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

ایکشن کمیٹی کی ریلی کو مختلف مذہبی، سماجی و سیاسی جماعتوں اور تنظیموں کے رہنماؤں علاوہ اہم شخصیات اور علما کرام کی تائید حاصل ہے۔

عیدگاہ میرعالم سے شاستری پورم میدان تک بڑے پیمانہ پر یہ ریلی نکالی گئی جس میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ ریلی کی خاص بات یہ رہی کہ غیرمسلم افراد نے اس سے نہ صرف اظہار یگانگت کیا بلکہ اس میں شریک بھی ہوئے۔

ترنگا ریلی میں مختلف تنظیموں کے کارکنوں نے شرکت کی۔ جمیعت العلما حلقہ چندرائن گٹہ کے ارکان صدر حلقہ مولانا اعجاز الدین صدیقی کے ہمراہ ریلی میں شرکت کی اور سی اے اے کے خلاف اپنا احتجاج درج کرایا۔

موٹرسیکلوں‘بائکس اور دیگر گاڑیوں کے ساتھ ساتھ ریلی میں شامل افراد شہریت ترمیمی قانون اور مودی زیرقیادت این ڈی اے حکومت کے خلاف نعرہ بازی کررہے تھے۔ شرکاء کے ہاتھوں میں ترنگے تھے۔

ترنگا ریلی کو کامیاب بنانے حیدرآباد کے پرانا شہر کے تمام تاجروں نے اپنے کاروبار بند رکھے۔ اولڈ سٹی ٹریڈرس ایسوسی ایشن نے اس بند کا اعلان کیا تھا۔ ایسوسی ایشن کے ذمہ داروں نے بتایا کہ اپنے ملک کے سیکولر کردار کی حفاظت‘ دستور کے تحفظ کے لئے تاجر برادری ہر قسم کی قربانی دینے کے لئے تیار ہے۔

اس ریلی کی حمایت میں حیدرآباد کے تجارتی ادارے بند رہے۔ نامپلی‘گولکنڈہ‘ ٹولی چوکی‘ مانصاحب ٹینک‘ مہدی پٹنم‘ ملے پلی‘ آصف نگر کے علاقوں میں دکانات بند رہیں۔ علاوہ ازیں وکلاء‘اساتذہ اور دیگر پیشہ ور شخصیتوں کی تنظیموں نے بھی ریلی میں شرکت کی۔ ریلی کے ذمہ داروں نے شہریت ترمیمی قانون کے خلاف آواز بلند کی اور مودی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اس قانون کو فوری طور پر واپس لے۔

ایکشن کمیٹی کے ذمہ داران مولانا سید شاہ علی اکبرنظام الدین حسینی صابری امیرجامعہ نظامیہ‘ مولانا سید محمد قبول بادشاہ قادری شطاری معتمد صدر مجلس علمائے دکن‘ مولانا محمد رحیم الدین انصاری صدر مشترکہ مجلس عمل‘ جناب اکبرالدین اویسی قائد مجلس مقننہ پارٹی‘ مولانا حافظ پیر شبیر احمد صدرجمیعتہ العلماء تلنگانہ و اے پی‘ مولانا حامدمحمدخاں امیر جماعت اسلامی تلنگانہ و اڈیشہ‘ مفتی حافظ سید صادق محی الدین صدر دارالقضاء والافتاء الہند‘ مفتی غیاث الدین رحمانی صدر جمعیتہ العلماء ہند تلنگانہ و اے پی‘ مولانا شاہ محمد جمال الرحمن مفتاحی خطیب جامع مسجد ملے پلی‘ مولانا محمدحسام الدین ثانی جعفر پاشاہ امیرامارت ملت اسلامیہ‘ مولانا سید مسعودحسین مجتہدی صدرمہدویہ اکیڈیمی‘ مولانا سید اولیاء حسینی مرتضی پاشاہ قادری نبیرہ شیخ الاسلام‘ مولانا سید احمدالحسینی سعید قادری صدر قادریہ انٹرنیشنل آرگنائزیشن‘ مولانا ڈاکٹر سید نثار حسین حیدرآغا صدر شیعہ مجلس علماء و ذاکرین‘ مولانا صفی احمدمدنی صدر جمعیتہ اہلحدیث‘ جناب ضیاء الدین نیر نائب صدر کل ہند مجلس تعمیر ملت‘ جناب سید منیرالدین احمدمختار جنرل سکریٹری یونائیٹڈ مسلم فورم نے اس ریلی سے یگانگت کا اظہار کیا اور اس میں شریک ہوئے۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Jan 10, 2020, 10:42 PM IST

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.