راجننا سری سیلا: ریاست تلنگانہ کے ضلع راجننا سری سیلا کے مست آباد میں ایک شخص ہر روز نشے میں دھت ہوکر بیوی کو مارتا تھا جس کی وجہ سے گھر میں ان دونوں کے درمیان مسلسل لڑائی ہوتی رہتی تھی۔ یہ دیکھ کر تیسری جماعت پڑھ رہا ان کا بیٹا پریشان رہتا تھا۔ Minor Boy Complaint against His father
راجنا سری سیلا ضلع کے مست آباد سے تعلق رکھنے والے جنگا دیپیکا-بالا کرشنن کے دو بچے ہیں جن کا نام بھرت اور بیٹی شیوانی ہیں۔ باپ بالاکرشنن ہر روز نشے میں دھت ہوکر اپنی بیوی کو مارتا تھا۔ نو سالہ بھرت روزانہ یہ دیکھا کرتا تھا۔ وہ نہیں چاہتا تھا کہ اس کا باپ روزانہ اس کی ماں کو پیٹے اسی لیے اس نے سوچا کہ اب کسی بھی طرح سے یہ روزانہ کا معاملہ ختم کرنا ہے۔ اس کے لیے بھرت پاس کے پولیس اسٹیشن میں گیا اور ایس آئی سے اپنے باپ سے متعلق شکایت کی۔ Third Class Student Files Complaint Against His Father
جمعرات کی صبح بھرت پاس کے پولس اسٹیشن پہنچا، جہاں اس نے ایس آئی وینکٹیشورلو کو اس کے گھر کے حالات کے بارے میں بتایا کہ کس طرح اس کا باپ اس کی ماں اور بہن کو مارتا ہے۔ جب سب انسپکٹر نے لڑکے سے پوچھا کہ اسے کس نے اسٹیشن جانے کو کہا تو اس نے جواب دیا کہ میں خود ہی آیا ہوں۔ ایس آئی نے کہا کہ کیا آپ کو یقین ہے کہ یہاں پولیس آپ کو انصاف دے گی؟ لڑکے نے کہا کہ جناب میں اس یقین کے ساتھ ہی یہاں آیا ہوں کہ آپ انصاف کریں گے۔ ایس آئی اس بچے کے جواب سے بہت متاثر ہوئے۔ لڑکے کے والدین کو فوری طور پر تھانے لایا گیا۔ لڑکے کے والد بالاکرشنن کی کونسلنگ کی گئی۔ اسے دوبارہ ایسا نہ کرنے کی تنبیہ کی گئی اور گھر بھیج دیا گیا۔ Minor Boy Complaint against His father
یہ بھی پڑھیں: Heavy Rain Alert in Telangana تلنگانہ میں دو دن تک موسلادھار بارش کا امکان