تلنگانہ کے وزیر کے تارک راما راو نے کہا دریائے کرشناکےپانی سے متعلق کوئی بھی سمجھوتہ آندھراپردیش کے ساتھ نہیں کیا جائے گا۔انھوں نے کہا ' جتنا پانی ہمیں چاہیے ہم قانونی طریقے سے پورا لیں گے۔انھوں نے کہا کہ وزیراعلی کے سی آر کے نزدیک ریاست کا مفاد سب سے زیادہ عزیز ہے۔
یہ بھی پڑھیں:کے سی آر نے 50 ہزار ملازمتیں پُر کرنے کا حکم دیا
انھوں نے بی جے پی پر تنقید کرتے ہوئے سوال کیا کہ، ہمارے پڑوس میں بی جے پی کی حکومت والی ریاست کرناٹک ہے۔ انھوں نے پوچھا کیا تلنگانہ کی طرح کرناٹکا میں کوئی اسکیم موجود ہے۔رائتو بندھو، کے سی آر کٹ، جیسی کوئی اسکیم کرناٹکا میں عمل درآمد ہے۔
انھوں نے کہا کہ ملک کی کسی ریاست میں اتنی فلاحی اسکیمز نہیں جتنی تلنگانہ میں ہے۔
انھوں نے دعوی کیا کہ تلنگانہ ہر شعبے میں ترقی کی طرف گامزن ہے۔ اور مستقبل میں مزید ترقیاتی اقدامات حکومت انجام دے گی۔