ماہ رمضان المبارک کے پیش نظر ریاست تلنگانہ کے تمام اضلاع میں مسلمان اذان اور سائرن کی پابندی کو لے کر پریشان ہو رہے تھے۔
لیکن وقف بورڈ کے صدر نشیں محمد سلیم نے کہا کہ ”ریاست تلنگانہ میں ماہ رمضان المبارک میں مسجدوں سے آذان بھی ہوگا اور سحر افطار کے وقت سائرن بھی بجے گا”۔
انہوں نے کہا کہ 'اذان اور سائرن پر کوئی بھی پابندی نہیں ہوگی- محمد سلیم نے مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ کورونا وائرس جیسی وبا کو روکنے کے لیے وہ رمضان المبارک کے موقع پر گھر میں ہی نماز اداکریں اور سحر و افطار اور تراویح کا اہتمام بھی گھر پر ہی کریں۔