معمولی گھریلو مسئلہ پر ہوئے جھگڑے کے بعد ایک بیوی نے حالت نشہ میں شوہر کا گلا کاٹ دیا۔یہ واردات تلنگانہ کے کومرم بھیم آصف آباد ضلع میں پیش آیا۔
پولیس نے کہا کہ ضلع کے رولاپہاڑ گاوں کے رہنے والے 42سالہ سرینواس اور اس کی بیوی سواپنا میں اکثر جھگڑے ہوا کرتے تھے۔ایک معمولی گھریلو مسئلہ پر سرینواس کی جانب سے کئے گئے جھگڑے کے بعد سواپنا نے ب نشہ کی حالت میں اپنے شوہر کا گلاکاٹ دیا۔
پولیس نے مزید بتایا کہ واردات سے پہلے شوہر اور بیوی دونوں نے شراب پی تھی۔اس جوڑے کو دو بچے ہیں۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرلیا ہے اور معاملے کی تفتیش شروع کردی ہے۔