ETV Bharat / state

Telangana Agriculture Department will Provide Drones: تلنگانہ محکمہ زراعت کسانوں کو سبسڈی پر ڈرونس فراہم کرے گا - فصلوں کی پیمائش

سبسڈی والے ڈرون فراہم کرنے سے یہ ٹکنالوجی آسانی سے دیہی علاقوں میں پھیل جائے گی۔ یہ ڈرون ریاست کی طرف سے شروع کی گئی ینتر لکشمی اسکیم کے ساتھ زرعی میکانائزیشن سب مشن، آر کے وی وائی اور دیگر اسکیموں کے تحت دستیاب کروائے جائیں گے۔ Telangana Agriculture Department will Provide Drones

تلنگانہ کا محکمہ زراعت کسانوں کو سبسیڈی پر ڈرونس فراہم کرے گا

author img

By

Published : Jul 20, 2022, 1:07 PM IST

تلنگانہ کا محکمہ زراعت فارم میکینائزیشن کے حصے کے طور پر کسانوں کو ڈرون فراہم کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔ مرکزی حکومت نے سب مشن آن ایگریکلچرل میکانائزیشن نامی اسکیم کا استعمال کرتے ہوئے ریاست میں ڈرون کو فروغ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سے کسانوں کے لئے فصلوں کے کھیتوں میں کیڑے مار دوا کے چھڑکاؤ کے لیے ڈرون استعمال کرنا آسان ہو جائے گا۔ کسان ڈرون کا استعمال فصلوں کی پیمائش اور زمینی ریکارڈ کو ڈیجیٹلائز کرنے کے لیے بھی کر سکتے ہیں۔ Telangana Agriculture Department will Provide Drones

محکمہ زراعت 2022-23 کے بجٹ میں مختص کردہ 500 کروڑ روپے کے فنڈز کے ساتھ ان ڈرونس کو فراہم کرنے کے لیے تجاویز تیار کر رہا ہے۔ ڈرون کی قیمت کا تخمینہ 10 لاکھ روپے ہے اور ریاست میں کسانوں کو سبسڈی کے ساتھ 5 ہزار ڈرون فراہم کرنے کی تیاریاں کی جاری ہیں۔ ایس سی، ایس ٹی، بی سی اور دیگر طبقات کو سبسیڈی والے ڈرون فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

سبسیڈی والے ڈرون فراہم کرنے سے یہ ٹکنالوجی آسانی سے دیہی علاقوں میں پھیل جائے گی۔ یہ ڈرون ریاست کی طرف سے شروع کی گئی ینتر لکشمی اسکیم کے ساتھ زرعی میکانائزیشن سب مشن، آر کے وی وائی اور دیگر اسکیموں کے تحت دستیاب کروائے جائیں گے۔ کسان سوسائٹیوں، ایف پی اوز اور دیہی نوجوانوں کو ڈرونس وان کے آلات کی خریداری کے لیے سبسیڈی فراہم کی جائے گی۔ عہدیداروں نے کہا کہ دیہی نوجوان جنہوں نے دسویں جماعت یا اس کے مساوی امتحان پاس کیا ہے اس کے لئے اہل ہیں۔ اس کے علاوہ، کسی کے پاس شہری ہوا بازی کے ڈائریکٹر جنرل کے ذریعہ تسلیم شدہ تربیتی اداروں سے ریموٹ پائلٹ لائسنس ہونا چاہیے۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.