ETV Bharat / state

Sarpanch Attempt Suicide: اراضی کی فروخت کے معاملہ میں جھگڑے کے بعد سرپنچ نے خودکشی کی کوشش کی - اراضی کی فروخت کا معاملہ

اراضی کے تنازعہ پر سرپنچ کرونا نے زہر پی کر خودکشی کی کوشش کی تاہم چوکس پولیس،سرپنچ کو فوری طورپرعلا ج کے لئے حضورآباد کے سرکاری اسپتال لے گئی جہاں سے بہتر علاج کے لئے ان کو جمی کنٹہ علاقہ کے ایک پرائیویٹ اسپتال منتقل کیاگیا۔ Sarpanch Attempt Suicide

اراضی کی فروخت کے معاملہ میں جھگڑے کے بعد سرپنچ نے خودکشی کی کوشش کی

author img

By

Published : Jun 16, 2022, 2:28 PM IST

اراضی کی فروخت کے معاملہ میں جھگڑے کے بعد ایک سرپنچ نے خودکشی کی کوشش کی۔یہ واقعہ تلنگانہ کے کریم نگر ضلع کے رنگاپور میں پیش آیا۔اراضی کے تنازعہ پر سرپنچ کرونا نے زہر پی کر خودکشی کی کوشش کی تاہم چوکس پولیس،سرپنچ کو فوری طورپر علا ج کے لئے حضورآباد کے سرکاری اسپتال لے گئی جہاں سے بہتر علاج کے لئے ان کو جمی کنٹہ علاقہ کے ایک پرائیویٹ اسپتال منتقل کیاگیا۔Sarpanch Attempt Suicide

ڈاکٹرس نے بتایا کہ سرپنچ کی حالت مستحکم ہے۔مقامی افراد کے مطابق گرام پنچایت نے حضورآباد۔جمی کنٹہ مین روڈ پر کچھ عرصہ قبل 85گنٹے اراضی، پدماشالی طبقہ کو کمیونٹی ہال کی تعمیر کے لئے الاٹ کی تھی۔بعد ازاں اس طبقہ کے افراد نے یہ اراضی کرن پرساد کو فروخت کردی جس نے حال ہی میں اس اراضی پر کمپاونڈ وال کی تعمیر کا آغاز کردیا۔اس واقعہ کی اطلاع کے ساتھ ہی گرام پنچایت کا اسٹاف وہاں پہنچا جس نے اس کمپاونڈ وال کو منہدم کردیااور کہا کہ یہ اراضی، پدماشالی کمیونٹی ہال کے لئے دی گئی تھی۔پنچایت سکریٹری نے اس سلسلہ میں پولیس سے شکایت بھی کی۔اسی طبقہ سے تعلق رکھنے والا سرپنچ کرونا کر، جمعرات کی صبح اس مقام پر پہنچا اور پدماشالی طبقہ کے بزرگوں سے خواہش کی کہ وہ بات چیت کے لئے وہاں آئیں۔سرپنچ کی اس اپیل کو اس طبقہ کے افراد نے نظرانداز کردیا جس پر سرپنچ نےخودکشی کی کوشش کی۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.