تفصیلات کے مطابق ضلع کے جیئنت منڈل حدود کی قومی شاہراہ پر Protest on Road Accident روزبروز سڑک حادثات کی تعداد میں اضافہ کے پیش نظر ان کی روک تھام کے لئے روڈسیفٹی اقدامات کرنے کامطالبہ Demand for Road Safety measures کرتے ہوئے مقامی افراد نے کئی مرتبہ متعلقہ حکام سے نمائندگی کی جو لاحاصل رہی۔
اس معاملہ پر حکام کی لاپرواہی کے سبب بین ریاستی چیک پوسٹ پر عوام کی بڑی تعداد نے احتجاج کیا۔ان احتجاجیوں میں اُس خاتون کے رشتہ دار بھی شامل تھے جس کی حادثہ کے سبب موت ہوگئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں:Hijab Controversy, Protest in Jammu: حجاب تنازعہ، جموں میں احتجاج
اس احتجاج کے سبب گاڑیوں کی بڑی تعداد وہاں جمع ہوگئی۔اسی دوران گاڑیوں میں مہاراشٹرکی ایک ایمبولنس پھنس گئی اور ٹریفک جام کی وجہ سے یہ ایمبولنس آگے نہیں بڑھ پائی جس کو دیکھ کر تمام احتجاجیوں نے آگے بڑھ کر ایمبولنس گاڑی کو ڈیوائیڈر کے اوپر سے اٹھاکر دوسری طرف رکھتے ہوئے اس کو جانے کے لئے راستہ فراہم کیا۔اس ایمبولنس میں ایک مریض تھا۔احتجاجیوں کی اس انسان دوستی کی ویڈیو سوشیل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمس پر تیزی کے ساتھ وائرل ہوگئی۔اس ویڈیو کو دیکھنے والے اس کی ستائش کررہے ہیں۔
یواین آئی