کشن ریڈی نے کہا کہ' آئی ایس آئی کی جانب سے کشمیر میں ماحول کو بگاڑنے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے جس کے سدباب اور کشمیری عوام کے تحفظ کے لیے کشمیر میں سخت سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں'۔
اپوزیشن کی جانب سے وادی کشمیر میں سکیورٹی انتظامات اور حکومت کی جانب سے عائد کردہ پابندیوں پر تنقید اور پاکستان کا ساتھ دینے کو جی کشن ریڈی نے مماثل قرار دیا اور کہا کہ' اپوزیشن نہیں چاہتی کہ کشمیر میں امن قائم ہو۔'
ایک سوال کے جواب میں کشن ریڈی نے کہا کہ ' مرکزی حکومت نے دفعہ 370 کی منسوخی عمل میں لاتے ہوئے کشمیری عوام کے حق میں بہتر اقدام کیا، اب کشمیر میں بابائے آئین ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کے قانون کا نفاذ ہوگا اور تعلیم و روزگار میں بی سی، ایس سی اور ایس ٹی طبقات کو مراعات حاصل ہوں گے'۔
انہوں نے کہا کہ' اب کشمیر کے ساتھ کشمیری عوام کی بھی ہر شعبے میں ترقی ہوگی۔'