گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن Greater Hyderabad Municipal Corporation کی میئر وجے لکشمی نے اچانک تالابوں کا دورہ کیا۔
اس موقع پر رکن اسمبلی کارواں کوثر محی الدین نے میئر کو تالابوں کی نگہداشت Pond Maintenance اور دیگر کاموں کی تفصیلات بتائیں-
یہ بھی پڑھیں:Zaidpur Without Cleaning: ملسم اکثریتی علاقہ 'زید پور' میں گندگی کا انبار
انہوں نے کہا کہ حلقہ کارواں میں مچھروں کی افزائش Mosquito Breeding ہورہی ہے- ان تالابوں کے کام بہت آہستہ ہورہیں ہیں۔ تالابوں میں گندا پانی اور جھاڑیاں اور کچرے کی نکاسی نہیں ہونے کی وجہ سے مچھروں کی افزائش ہورہی ہے-
کچھ دنوں سے حیدرآباد میں وبائی امراض سے عوام پریشان ہے۔ دوسری جانب گندگی کی وجہ سے بخار، ملیریا ٹائفائڈ جیسی بیماریاں پھیل رہی ہیں-
مئیر وجے لکشمی نے بلدی حکام کو ہدایت دی کہ وہ شاہ ہاتم تالاب، لنگر ہاوس تالاب، اور دیگر تالابوں کی نگہداشت اور صاف صفائی مچھروں کی افزائش کو روکنے کے لیے دوائی کا چھڑکاؤ کریں۔