محبوب آباد: ایک سنسنی خیز معاملہ میں ایک شخص نے تلنگانہ کے ضلع محبوب آباد میں اپنی بیوی کا گلا کاٹ دیا۔یہ واردات ضلع کی ایڈوکیٹس کالونی میں پیش آئی جس کے نتیجہ میں خاتون موقع پر ہی ہلا ک ہوگئی۔ Husband Killed his Wife by Cutting her Throat
اس واردات کے لئے شوہر نے تیز دھار چاقو کا استعمال کیا۔مقتولہ کی شناخت 25سالہ کلپنا کے طورپر کی گئی ہے جبکہ ملزم کی نشاندہی اس خاتون کے شوہر بھاسکر کے طورپر کی گئی۔ Husband killed His Wife in Telangana
خاتون، گھروں میں جاکر کام کرتی تھی جبکہ ملزم مٹن کی دکان میں کام کرتا تھا۔اس جوڑے کو تین بیٹیاں ہیں۔اس واردات کی اطلاع کے ساتھ ہی پولیس وہاں پہنچ گئی جس نے لاش کو سرکاری اسپتال منتقل کردیا ا ور اس خصوص میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔پولیس نے ملزم کی تلاش کا کام بھی شروع کردیا۔شبہ کیاجارہا ہے کہ بھاسکر کچھ دنوں سے اپنی بیوی کے کردار پر شبہ کررہا تھا۔