اطلاع کے مطابق ضلع کے ابھنگا پور موضع سے تعلق رکھنے والی کویتا نے دوماہ قبل نارائن پیٹ کے سرکاری اسپتال میں ایک لڑکے کو جنم دیا تھا۔علاج و معالجے کے بعد لڑکے کو اسپتال سے ڈسچارج کیا گیا۔
لیکن نوزائیدہ کی حالت خراب ہونے پر لڑکے کا چچا ملیش نے اپنی بھابی کے ساتھ موٹر سائیکل پر سوار ہوکر اس کو ضلع کے سرکاری اسپتال منتقل کیا۔ڈاکٹر نے اس نوزائیدہ کے علاج کے لئے اس کو شہر حیدرآباد کے مشہور بچوں کے نیلوفر اسپتال منتقل کرنے کی ہدایت دی۔
نیلوفر اسپتال میں جب نوزائیدہ کے مختلف جانچ کروانے سے وہ کورونا وائرس سے متاثر پایاگیا۔
لڑکے کاچچا نومولود کو وہیں نیلوفر اسپتال چھوڑ کر اکیلا اپنے گاوں چلا گیا۔ اس بات کی اطلاع نیلوفر اسپتال کے ڈاکٹروں نے تحصیلدار سرینواس ریڈی کو دی جو فوری حرکت میں آگئے۔
سرکاری عہدیداروں نے ملیش کے گھر پہنچ کر خاندان کے جملہ 6افراد کو الگ تھلگ کردیا۔